گاندھی نگر،مدنی نگر،رونق آباد،سردار نگر،کسمبا روڈ،ہزار کھولی،رمضان پورہ،دیانہ علاقوں کے اہم راستوں کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ فنڈ کا مطالبہ، ارسلان شیخ کی موت کا سراغ لگانے کیلئے لوکل کرائم برانچ سے تحقیقات کروائی ‏

گاندھی نگر،مدنی نگر،رونق آباد،سردار نگر،کسمبا روڈ،ہزار کھولی،رمضان پورہ،دیانہ علاقوں کے اہم راستوں کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ فنڈ کا مطالبہ

ارسلان شیخ کی موت کا سراغ لگانے کیلئے لوکل کرائم برانچ سے تحقیقات کروائی جائے


ممبئی میں آصف شیخ کی نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار و وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے ملاقات و مکتوب پیش


مالیگاؤں : 27 مئی (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر کے اہم راستے انتہائی خراب ہوچکے ہیں خاص طور سے گرووار وارڈ گاندھی نگر علاقہ لے اہم راستے، مدنی نگر، رونق آباد،سردار نگر نندی والا روڈ، ہزارکھولی،کسماب روڈ کے اطراف کے علاقوں اور رمضان پورہ، دیانہ وغیرہ علاقوں کے راستوں کی تعمیر کیلئے ریاستی حکومت 10 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرے اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔موصوف مطالباتی مکتوب پیش کرتے ہوئے کہا شہر کے بہت سارے راستے خراب ہیں لیکن یہ پہلی فہرست میں ان راستوں کی تعمیر انتہائی اہم ہے اس لئے حکومت سے درخواست ہے کہ وہ 10 کروڑ روپیہ فنڈ جاری کرے ۔آصف شیخ کی باتوں کو بغور سننے اور مکتوب پڑھنے کے بعد وزیر مالیات اجیت پوار نے مثبت تیقن دیا اور کہا کہ جلد از جلد ہم گرانٹ ریلیز کریں گے اور اسکے لئے محکمہ جاتی کارروائی جاری کرنے کا حکم بھی دیا ۔دوسری جانب آج ہی مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولے پاٹل سے ممبئی میں آصف شیخ نے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گزشتہ 24 مئی کو مالیگاؤں شہر میں 12 سالہ معصوم شیخ ارسلان کی لاش برآمد ہوئی اور اب تک اسکا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔ہم نے مالیگاؤں پولس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی اسکواڈ تشکیل دیکر شیخ ارسلان کی موت کا پتہ لگائے اور آج ہم آپ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ ارسلان کی موت کا سراغ لگانے کے لئے لوکل کرائم برانچ کی ٹیم تشکیل دی جائے اور جانچ پڑتال لوکل کرائم برانچ سے کروائی جائے ۔اس پر وزیر داخلہ دلیپ ولے پاٹل نے یقین دہانی کرائی کہ اس ضمن میں مالیگاؤں ۔ناسک پولس کو ہدایات دی جائے گی اور جانچ پڑتال میں تیزی لانے کے لئے کہا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے