مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس کا قرآن خوانی سے آغاز، عوامی فلاحی کاموں کا آغاز کرنے کا عزم
مالیگاؤں : (بیباک نیوز اپڈیٹ ) الحمد للہ! اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور عوام الناس کی دعاؤں کے طفیل مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دفتر (راشٹروادی کانگریس بھون) پر آج مورخہ 9 مئی بروز اتوار 26 رمضان المبارک شب قدر کے دن دوپہر میں 3 بجے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔دو مدارس دار الفلاح یتیم خانہ اور بینا و نابیناؤں کا مدرسہ معصوم شاہ کٹی کے حفاظ کرام و طلباء نے کلام پاک کی تلاوت کی اور آج سے باقاعدہ راشٹروادی کانگریس بھون کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر مقامی این سی پی کے صدر شیخ آصف نے کہا کہ عید بعد عوامی کام کاج پارٹی آفس سے شروع کردیا جائے گا جس میں راشن کارڈ، بزرگ و بیوہ فنڈ ،دواخانوں سے منسلک عوامی مسائل، مزدوروں اور طلباء کے مسائل، بجلی مسائل، پرانت آفس سے جڑے مسائل ایف ڈی او سے جڑے مسائل، کارپوریشن سے جڑے مسائل، جنم داخلہ، میت داخلہ، تعمیری و فلاحی کام اور دیگر سرکاری و درباری آفس سے جڑے مسائل اس پارٹی آفس سے حل کئے جائیں گے ۔شیخ آصف نے کہا کہ کورونا کے حالات ختم ہونے کے بعد راشٹروادی کانگریس بھون کا افتتاح عوامی سطح پر این سی پی کے ریاستی لیڈران کی آمد پر کیا جائے گا ۔اس موقع پر درجنوں وکر اور بڑی تعداد میں مدرسہ کے طلباء موجود تھے ۔
1 تبصرے
Kah par bani office
جواب دیںحذف کریںbebaakweekly.blogspot.com