علی اکبر اسپتال میں 100 بیڈ پر مشتمل عمارت کی تعمیر جلد، دوا گولی آکسیجن ،آئے سی یو اور ڈلیوری وارڈ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ
آصف شیخ کی قیادت میں NCP وفد کی میونسپل کمشنر و میئر سے ملاقات، جلد ہی تمام سہولیات فراہم کرنے کمشنر کا تیقن
مالیگاؤں : 10 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ)علی اکبر اسپتال میں سو بیڈ پر مشتمل نئی عمارت تعمیر کرنے و آکسیجن لائن ،آئے سی یو، ڈلیوری وارڈ سمیت دوا گولی اور انجیکشن کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ لیکر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر و میئر سے ایک وفد کے ساتھ میں ملاقات کی ۔موصوف نے کہا کہ کارپوریشن کی ملکیت والے علی اکبر اسپتال میں دستیاب طبی اسٹاف اور سہولیات میں ابھی بھی کمی کی شکایات پیش آرہی ہیں ۔ علی اکبر اسپتال اس علاقے میں جہاں تقریبا 60 سے 70 ہزار افراد کی آبادی میں انتہائی غریب لوگ رہ رہے ہیں اور یہ غریب افراد اس دواخانہ سے اپنی طبی ضروریات کو پورا کرتے ہیں لیکن علی اکبر اسپتال کی موجودہ صورتحال کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ آئی۔ پی۔ ڈی مریضوں اور حاملہ خواتین کے لئے بہت کم وارڈز اور بیڈ ہیں کسی قسم کی کوئی سہولیات نہیں ہے اور وہ بھی مریضوں کو مناسب طبی خدمات فراہم نہیں کرتے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتہائی غریب لوگوں کو بہتر معیار کی طبی خدمات فراہم نہیں کرتی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس اسپتال میں آئی سی یو محکمے شروع کئے جائیں ، نئی عمارتیں قائم کی جائیں ، تمام وارڈوں میں آکسیجن سینٹرل لائن مہیا کی جائے ، ماہر ڈاکٹروں کی تقرر کئے جائیں ، نرسیں اور دیگر عملہ مہیا کیا جائے ، کلینر کو پورے اسپتال میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے مقرر کیا جائے۔ دوائیوں ، گولیوں ، انجیکشنوں اور دیگر سہولیات کے لئے ذخیرے مہیا کیے جائیں۔ نیز ان تمام معاملات پر قابو پانے کے لئے ذمہ دار افسران کو بھی مقرر کیا جانا چاہئے۔اسطرح کا تفصیلی مطالبہ آج آصف شیخ رشید نے نمائندہ وفد کے ساتھ میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی اور میئر طاہرہ شیخ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ان مطالبات کو بغور دیکھتے ہوئے کمشنر و میئر نے تیقن دیا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے بجٹ سے علی اکبر اسپتال میں آئے سی یو، ڈلیوری وارڈ، آکسیجن اور دیگر سہولیات میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے گا اور مریضوں کیلئے علاج کیلئے جلد ہی سو بیڈ کا اضافہ کرنے کیلئے ایک عمارت تعمیر کی جائے گی ۔تاکہ یہاں سے مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم ہوسکے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com