رام دیو کے خلاف انڈین میڈیکل اسو سی ایشن نے ایک ہزار کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ پیش کیا ، 15 دن میں تحریری معافی کا مطالبہ ‏

رام دیو کے خلاف انڈین میڈیکل اسو سی ایشن نے ایک ہزار کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ پیش کیا ، 15 دن میں تحریری معافی کا مطالبہ 



 نئی دہلی:26 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) یوگا گرو بابا رام دیو ایلوپیتھی اور ڈاکٹروں کے بارے میں متنازعہ بیانات دینے کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ ان کی مشکلات اب اور بھی بڑھ گئی ہیں۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) اتراکھنڈ نے بابا رام دیو کو ایک ہزار کروڑ روپے کے ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا ہے۔ اس میں اسو سی ایشن نے کہا کہ بابا رام دیو کو چاہیے کی وہ اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کرکے اگلے 15 دن میں تحریری طور پر معافی مانگے ۔

 آئی ایم اے اتراکھنڈ کے ریاستی سکریٹری ڈاکٹر اجئے کھنہ نے منگل کے روز رام دیو کو چھ صفحات پر مشتمل نوٹس جاری کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر بابا رام دیو نے پندرہ دنوں کے اندر ویڈیو جاری کرتے ہوئے تحریری طور پر معافی نہیں مانگی تو ان سے ایک ہزار کروڑ روپے ادا کرنے کو کہا جائے گا۔ بابا رام دیو سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کرونیل کٹ کے گمراہ کن اشتہار کو تمام جگہوں سے 72 گھنٹوں کے اندر ہٹا دیں۔ اشتہار کا دعویٰ ہے کہ کورونیل کوڈ ٹیکہ لگانے کے بعد ضمنی اثرات کے خلاف موثر ثابت ہوتا ہے۔
 
 بابا رام دیو کی ایک وائرل ویڈیو میں انہوں نے ایلوپیتھی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کی شبیہہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی۔ کھنہ نے بتایا کہ ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے کے علاوہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔


 بابا رام دیو نے کیا کہا؟
 ایکر پروگرام میں بابا رام دیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایلوپیتھک دوائیں لینے سے لاکھوں افراد کی موت ہوچکی ہے۔ رام دیو نے کہا تھا کہ ایلوپیتھی احمق اور دیوالیہ سائنس ہے۔ ان کے بیان پر تنازعہ بڑھنے کے بعد مرکزی وزیر ڈاکٹررام ہرشوردھن کی مصالحت کے بعد رام دیو نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے