مالیگاؤں کا طبقئہ صحافت بے لوث خدمت گار ہے :مولانا آصف شعبان، جمعیتہ علماء سلیمانی چوک پر صحافیوں کا استقبال و اظہار تشکر
مالیگاوں : 16 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں شہر میں طبقئہ صحافت بے لوث خدمت گار ثابت ہوا ہے ۔شہر کے اردو صحافیوں نے جمیعتہ علماء مالیگاؤں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے اور بروقت عوام تک اپنی بات پہنچایا ہے ۔بلا غرض صحافیوں نے جمعیۃ علماء کی کارکردگی کو اپنے اخبارات میں نمایاں جگہ دی ہیں ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں اسطرح کا اظہار آج سلیمانی چوک دفتر جمعیۃ علماء پر مقامی صدر مولانا آصف شعبان نے کیا ۔موصوف آج بروز اتوار بعد نماز عصر سلیمانی چوک پر واقع دفتر جمعیت علماء مالیگاوں کی جانب سے مقامی صحافیوں کے استقبالیہ و اظہار تشکر کے پروگرام سے مخاطب تھے ۔ اس پروگرام میں صحافیوں کی گراں قدر خدمات کی ستائش کی گئی ، میڈیا کے ذریعے شہریان کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی گئی ، دفتر پر موجود ذمہ داران نے صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ملی مسائل پر کارآمد گفتگو کی ، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے سبھی ذمہ داران بنفس نفیس موجود تھے ۔ جمعیت کے ذمہ داران نے دوران ستائش صحافیوں کی گراں قدر خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس مختصر گیٹ ٹو گیدر پروگرام میں صحافیوں اور جمعیت کے اراکین نے آئندہ بھی ایکدوسرے کے ساتھ مل کر قوم و ملت کیلئے کارآمد ثابت ہونے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر حافظ انیس اظہر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ، شاکر شیخ سر نے بھی مختصر و جامعہ انداز میں رسم شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر مولانا اخلاق جمالی ، یسین سیٹھ باگلا ، مولانا آصف شعبان ، عبدالعزیز رحمانی ، مولانا عبد الرحیم بیتی وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com