بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسی اور مہنگائی میں اضافہ کے خلاف راشٹروادی کانگریس پارٹی کا ریاست گیر احتجاج
شیخ آصف کی قیادت میں ایڈیشنل کلکٹر آفس پر احتجاجی مظاہرہ ، ورکروں سے شرکت کی اپیل
مالیگاؤں :16 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مرکزی حکومت میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی عوام دشمن پالیسی کے چلتے دن بدن مہنگائی میں اضافے ہونے سے اشیائے ضروریہ کے داموں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے گھریلو بجٹ شدید طور پر متاثر ہوا ہے ۔مزدور، کسان طبقہ پریشانی میں مبتلا ہوگیا ہے ۔بی جے پی حکومت کی کسان و مزدور دشمن پالیسی کے خلاف مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام مورخہ 17 مئی کو ریاست گیر دھرنا اندولن کا اعلان کیا گیا ہے ۔مہاراشٹر کے ہر اضلاع میں راشٹروادی کانگریس پارٹی مرکزی حکومت کے احتجاج کریگی ۔اس ضمن میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ ریاست صدر جینت پاٹل کی ہدایات پر مرکزی حکومت کے خلاف مالیگاؤں شہر میں ایڈیشنل کلکٹر آفس پر کل بروز پیر 17 مئی کو دوپہر 12 بجے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔شیخ آصف نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ہمدردوں اور ورکروں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com