مودی سرکار کسان مخالف تینوں کالے قانون واپس لے، قدوائی روڈ پر یوم سیاہ کے موقع احتجاج
مالیگاؤں :26 مئی (پریس ریلیز) آج سے ٹھک 6 ماہ پہلے مودی سرکار نے کسانوں کو لیکر تین قانون کا نفاذ کیا جسکی مخالفت کرتے ہوئے پورے بھارت میں کسانوں کی یونین اور سنگٹنھاوں نے تحریک کاراستہ اختیار کر رہے ہیں ۔مودی سرکار کسانوں پر ظلم کررہی ہے اور اس ظالم تین کالے قانون واپس نہیں لینا چاہتی ہے مگر کسان بھی اپنی تحریک اور مطالبہ سے پیچھے نہیں ہونے والے ۔اس سبز انقلاب کو 6 ماہ پورے ہونے پر ال انڈیا سیٹو یونین کی آواز پر آج 26 مئی پورے بھارت میں یوم سیا منایا گیا جسے بھارت کی کل 13 یونین اور پارٹیوں نے حمایت دی ۔ مالیگاوں شہر میں قدوائی روڈ پر سیٹو یونین کے ذریعہ کالے پرچم کے ساتھ مودی حکومت سے تین کالے قانون واپس لینے کے ساتھ ساتھ ہر محاذ پر ناکام ہوئی مودی سرکار سے استعفیٰ کا مطالبہ کیاگیا ۔
اس موقعہ پر سیٹو یونین کے ساتھ مارکسٹ کمیونسٹ پارٹی کے ذمہ دار موجود تھے۔ان میں اظہر خان، رمیس جگتاپ، واجد شیخ کامریڈ جمیل احمد، رمضان کامریڈ، مرغوب علم اسماعیل کامریڈ وغیرہ موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com