ریاستی محکمہ ایکسائز کی بڑی کارروائی، 67 لاکھ 57 ہزار مالیت کی غیر ملکی شراب ضبط، ایک گرفتار
چھ دنوں میں ایک کروڑ 67 لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کے سامان سمیت غیر ملکی شراب ضبط
ممبئی : 26 مئی (اطلاعات / بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی محکمہ ایکسائز کی ایک بڑی نفری نے گوا سے ہندوستانی ساخت کی غیر ملکی شراب کے 625 باکس کو قبضہ میں لیکر ٹرک سمیت 67 لاکھ 57 ہزار روپے مالیت کا شراب ضبط کیا ہے۔ اس کیس میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ منگل کے روز یہ کارروائی سائن ۔ پنویل روڈ پر کھاگر فلائی اوور کے نیچے کی گئی۔
ریاستی محکمہ ایکسائز نے ریاستی ایکسائز کمشنر کانتی لال اماپ کے حکم کے تحت بیرون ملک شراب کے اسمگلروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہے اور اس پر عمل درآمد اور نگران ڈائریکٹر اوشا ورما ، کوکن محکمہ کے سنیل چوہان کی رہنمائی میں ممبئی کی بھاری ٹیم نے یہ کارروائی کی ہے ۔اس مہینے اسکواڈ نے اسی نوعیت کی تیسری بڑی کارروائی ہے۔
منگل کے روز ، ریاستی محکمہ ایکسائز کی ایک ٹیم کو جب یہ اطلاع موصول ہوئی کہ سائن ۔ پنویل روڈ پر کھارگر فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی شراب سمگل کی جارہی ہے ۔ گوا میں تیاری اور فروخت کے لئے ہندوستانی ساخت کی غیر ملکی شراب کے 635 باکس پر مشتمل ایک ٹرک کو پکڑا گیا ہے ۔ ریاستی محکمہ ایکسائز نے بتایا ہے کہ مہاراشٹر ممنوعہ ایکٹ 1949 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پچھلے چھ دنوں میں ، ریاستی محکمہ ایکسائز نے 20 مئی کو عثمان آباد میں 43 لاکھ 43 ہزار روپے ملکیت کے 575 بکسوں کو ضبط کیا اور 20 مئی کو پنویل میں 56.50 لاکھ روپے مالیت کی غیرقانونی شراب کے 500 بکسوں ضبط کیا ہے ۔اب تک محکمہ نے چھ دنوں میں ایک کروڑ 67 لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کے سامان سمیت غیر ملکی شراب کو ضبط کیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com