دارالعلوم دیوبند اور جمعیت علماء ھند کے مخلص خادم ، قوم و ملت کے متاع گراں مایہ امیر الہند ، نمونہ اسلاف ، حضرت اقدس مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصور پوری انتقال کر گئے
نئی دہلی :21 مئی (پریس ریلیز / بیباک نیوز اپڈیٹ)ملک کی مایہ ناز شخصیت جمعیۃ علماء ہند کے مخلص خادم قاری سید عثمان منصور پوری آج عین جمعہ کے وقت انتقال کر گئے ۔اس سلسلے میں انکے دونوں بیٹوں کی جانب سے جاری اعلان کو مولانا شفیق القاسمی نے نمائندہ بیباک کو فراہم کیا ہے ۔جو ذیل میں درج کیا جارہا ہے ۔
سید باسمہ سبحانہ تعالی
انا للہ وانا الیہ راجعون
ھمارے بہت ھی عظیم المرتبت والد بزرگوار ، انتہائی شفیق و محسن استاذ اور بے مثال مربی و سرپرست ، بلند پایہ عالم دین اور محدث ، دارالعلوم دیوبند اور جمعیت علماء ھند کے مخلص خادم ، قوم و ملت کے متاع گراں مایہ امیر الہند ، نمونہ اسلاف ، حضرت اقدس مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری ( نور اللہ مرقدہ وبرد اللہ مضجعہ ) نہایت پاکیزگی اور دیانت و امانت کے ساتھ 76 سال تک ایک مثالی ، اصولی اور بے داغ زندگی گزارکر آج مؤرخہ ۸ / شوال المکرم ١٤٤٢ھ مطابق ٢١ / ٢٠٢١ء عین نماز جمعہ کے وقت ( دوپہر سوا بجے ) ھمیں یتیم اور اپنے سایہ شفقت سے محروم کرکے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ، ان للہ ما اخذ ولہ ما اعطی وکل شیئ عندہ باجل مسمی ۔تمام حضرات سے عاجزانہ گزارش ھے کہ حضرت والد صاحب علیہ الرحمہ کے لئے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اھتمام فرمائیں اور دعاء کریں کہ باری تعالی ھمیں ، ھماری محترم المقام والدہ محترمہ ، ھمشیرہ صاحبہ اور دیگر اھل خانہ کو صبر جمیل کی دولت سے سرفراز فرمائیں۔احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ، احقر محمد عفان منصورپوری غفرلہ، ۸ / شوال المکرم ١٤٤٢ھ، ٢١ / مئی ۲۰۲۱ء۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com