نیشنل ہائی وے پر دردناک حادثہ، ایکتا ہوٹل منہدم ، محمّد سلمان ملبہ میں دب کر جاں بحق ، لاکھوں روپے کا مالی نقصان ، فائر بریگیڈ عملہ راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ‏

نیشنل ہائی وے پر دردناک حادثہ، ایکتا ہوٹل منہدم ، محمّد سلمان ملبہ میں دب کر  جاں بحق ، لاکھوں روپے کا مالی نقصان ، فائر بریگیڈ عملہ راحت رسانی کے کاموں میں مصروف 


مالیگاؤں : 29 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ)  تیز ہواؤں اور زوردار بارش کے سبب چلیسگاؤں پھاٹہ کے آگے ممبئی آگرہ روڈ پر واقع ایکتا ہوٹل کی چھت گر گئی جس کے سبب محمّد سلمان محمّد رمضان ساکن مولوی گنج دھولیہ کی ملبہ میں دبنے سے موت واقع ہوگئی ۔حاصل تفصیلات کے مطابق آج سنیچر کو دوپہر تین بجے کے درمیان یہ حادثہ پیش آیا ۔موقع پر راحت رسانی کا کام انجام دے رہے فائر بریگیڈ عملہ کے شکیل تیراک نے نمائندہ  کو بتایا کے ہمیں سوا تین بجے فون آیا کے ایکتا ہوٹل گر گئی ہے جس میں کئی افراد دب گئے ہیں ، خبر ملتے ہی موقع پر فائر بریگیڈ عملہ کے انچارج سنجے پوار ، شکیل تیراک ، مدھوکر بچھاؤ ، بورگے ، ڈرائیور شیخ واصیف کے ساتھ مان دھن ملازمین موقع پر پہونچے اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ تیز ہواؤں اور بارش سے بچنے کے لئے محمد سلمان ہوٹل کے قریب جیسے ہی گیا اسی وقت ملبہ  گر گیا تھا۔ جسکا پتہ دھولیہ مولوی گنج بتایا گیا ہے ۔ دیگر افراد محفوظ بتائے گئے ہیں ۔
جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت ہوٹل میں کئی افراد موجود تھے۔ محمّد سلمان نامی شخص باہر چائے پی رہے تھے اور بارش سے بچنے کے لئے ایکتا ہوٹل میں رُکے اور اس دلخراش حادثے کا شکار ہو گئے ۔تادم تحریر مرحوم کی لاش سول اسپتال روانہ کردی گئی ہے اور موقع پر محکمہ پولس و فائر بریگیڈ عملہ ملبہ ہٹانے کے کاموں میں مصروف ہیں ۔حادثے کی خبر ملتے ہی سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے کارپوریشن محکمہ فائر بریگیڈ اور پولس عملہ کو فوری راحت رسانی کیلئے روانہ کیا اور انکی پارٹی آفس میں صاف صفائی کررہی جے سی بی مشین کو شفیق بھنیا کے ذریعے روانہ کیا وہیں وزیر زراعت داداجی بھوسے ، ، رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی ، تحصیلدار راجپوت ، ڈاکٹر خالد پرویز ، اعجاز بیگ، شفیق بھنیا سمیت دیگر سرکردہ افراد بھی جائے حادثہ پر موجود تھے۔ شہریان افواہ کا شکار نہ ہو اس حادثے میں صرف ایک شخص کی موت کا خلاصہ ہوا ہے دیگر افراد محفوظ ہیں ۔ وہیں بتایا جارہا ہے کہ اس حادثہ میں لاکھوں رویے کے مالی نقصان ہوا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے