آر جے ڈی کے زور آور لیڈر و سابق ایم پی محمد شہاب الدین کا انتقال

آر جے ڈی کے زور آور لیڈر و سابق ایم پی محمد شہاب الدین کا انتقال


نئی دہلی۔ یکم مئی(ایجنسی ) بہار کے سیوان سے راشٹر یہ جنتا دل کے سابق ممبر آف پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کا آج دوپہر کورونا سے انتقال ہوگیا ،نیوز ایجنسی اے این آئی نے  صبح  ٹویٹ کر یہ جانکاری دی تھی ، لیکن جیل انتظامیہ کے تردید کے بعد  اےاین آئی نے اپنے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر معافی مانگ لی تھی، لیکن چند گھنٹے بعد ہی آپ کی موت ہوگئی، محمد شہاب الدین غریبوں کے مسیحا مانے جاتے تھے،شہاب الدین قتل کے الزام میں تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے،٢٠ اپریل کو جیل میں ہی شہاب الدین کی طبعیت بگڑ گئی تھی، اور کورونا کے علامات پاۓ گئے تھے ، جس کے پیش نظر جیل انتظامیہ نے شہاب الدین کا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی، اور جیل کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج چل رہا تھا، دلی ہائی کورٹ نے دو دن پہلے ہی دلی سرکار اور جیل انتظامیہ کو شہاب الدین کا بہتر علاج کرانے کا حکم دیا تھا، جسٹس پرتبھا سنگھ نے کہا تھا کہ کورونا کا علاج کر رہے ڈاکٹرز شہاب الدین کی صحت کا خیال رکھیں،دراصل شہاب الدین کی طرف سے کورٹ میں یہ کہا گیا تھا کہ ان کا علاج ٹھیک طریقے سے نہیں ہورہا ہے،اور آج دوپہر  ٥٣ سال کی عمر میں دلی کے لوک نائیک جے پرکاش نارائن ہاسپٹل میں انتقال کر گئے-آپ کی پیدائش ١٠ مئی ١٩٦٧ کو شیخ محمد حسیب اللہ کے گھر ہوئی-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے