ناسک ضلع 12 مئی سے 23 مئی تک سخت لاک ڈاؤن کا اعلان ، عوامی تعاون سے کورونا کو شکست دینے کی اپیل :چھگن بھجبل
تیسری لہر بچوں کیلئے خطرناک، چائیلڈ کیئر وارڈ کے قیام کی تیاری تیز، ضلع میں 29 مقامات پر آکسیجن کی تیاری کے مراکز شروع ہونگے
ناسک :10 مئی (اطلاعات عامہ / بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع میں نافذ جزوی طور پر لاک ڈاؤن سے کورونا کے واقعات کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ لیکن پچھلے تین یا چار دن کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد ایک خاص حد تک مستحکم ہوگئی ہے۔ متاثرین کی تعداد کو مکمل طور پر کم کرنے کے لئے سخت فیصلہ کرتے ہوئے 12 مئی 2021 ء کی دوپہر 12 بجے سے 23 مئی 2021 ء تک ناسک ضلع میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے شہری رسد و خوراک و رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے عوامی تعاون ضروری ہے ۔موصوف نے بتایا کہ مریضوں کی تعداد کم کرنے کے لئے 12 مئی سے ضلع میں 10 روزہ سخت تالہ بندی کا اعلان کیا جارہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں کورونا کے شکار افراد کی تعداد سابقہ کے مقابلے اس مرتبہ زیادہ ہے ۔اور اسے کم کرنے کے لئے ضلع میں سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ رابطہ وزیر نے کہا کہ اس دوران بہت سے صنعت کاروں اور بلڈروں، مزدوروں کو کورونا ٹیکے لگانے کا انتظام کرنا چاہئے ۔
سخت پابندیوں کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صحت کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے بہت ساری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آکسیجن کی فراہمی ، بستروں کی دستیابی ، دوائیوں کا ذخیرہ ، افرادی قوت جیسے مسائل پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں 29 مقامات پر آکسیجن پروڈکشن مراکز اسی ماہ میں شروع کیے جائیں گے۔اسطرح کی معلومات وزیر چھگن بھجبل نے آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے دی ہے ۔
آج کی صورتحال میں کورونا بیماری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر نے کہا کہ چونکہ کورونا کی تیسری لہر سے بچوں کے لئے زیادہ خطرہ ہے ، بچوں کے لئے الگ الگ علاج کے کمرے قائم کیے جارہے ہیں اور ماہرین اطفال سے ملاقاتیں کرکے منصوبہ بندی کی جانی چاہئے۔
18 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو قطرے پلانے کے لئے ضلعی سطح پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ تاہم قبائلی عوام میں ویکسی نیشن کے بارے میں کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے ، قبائلی بھائیوں میں ویکسینیشن کی شرح کم ہے۔ سرپرست وزیر نے بتایا کہ قبائلی علاقوں میں لوگوں میں کورونا بیماری کے علاج کے بارے میں شعور پیدا کر کے کرونا مریضوں کی تعداد کو کم کرنے کے لئے آگاہی پیدا کی جارہی ہے۔
کورونا کو شکست دینے کے لئے ہر سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں۔ سرپرست وزیر چھگن بھجبل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 12 مئی 2021 کو دوپہر 12 بجے سے کورونا کے خلاف عوامی تعاون کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مکمل پاسداری کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com