ریاست کے تمام اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو محفوظ رکھنے اور اسپتالوں کی حفاظت کو یقینی بنانےنائب وزیر اعلی اجیت پوار کی ہدایت
ناسک میونسپل اسپتال میں آکسیجن لیک ہونے کا حادثہ افسوس ناک ہے، متوفی مریضوں کے لواحقین ساتھ اظہار ہمدردی
ممبئی : 21 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک میونسپل کارپوریشن کے ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن کے رساؤ کے سبب 22 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے کیا اور حادثے میں ہلاک ہونے والے مریضوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ایسا حادثہ رونما ہوا جب ریاست کا پورا نظام صحت عامہ جیسے ڈاکٹر ، نرسیں ، پیرامیڈیکل عملہ مریضوں کی جان بچانے کے لئے کورونا بحران سے لڑ رہے ہیں۔ حادثے کی اعلی سطح پر تحقیقات کے بعد مجرموں کو سزا دی جائے گی۔ نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاست کے تمام اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو محفوظ اور ہموار رکھیں جبکہ یہ یقینی بنائے کہ اس طرح کے حادثات دوبارہ پیش نہ آئیں۔
جیسے ناسک میونسپل کارپوریشن اسپتال میں حادثے کی اطلاع نائب وزیر اعلی اجیت پوار کو ملی موصوف نے ناسک ڈویژنل کمشنر ، ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر سے رابطہ کیا اور حادثے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ سانحہ ناسک کے پس منظر نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ریاست کے دیگر اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کے نظام اور اسپتالوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوری کارروائی کی جائے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com