رمضان المبارک و عید کیلئے مساجد کو جاری رکھنے اور کپڑا ، جوتا چپل سمیت دیگر تمام کاروبار کی اجازت دی جائے
آصف شیخ رشید کا ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے ملاقات و مطالبہ، ضلع کلکٹر کا مثبت تیقن
مالیگاؤں : 9 اپریل (نامہ نگار) ریاست میں ایک بار پھر کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھ کر ریاستی حکومت نے "بریک دی چین" کے تحت پاورلوم فیکٹریوں اور ضروری خدمات اور ضروری اشیاء کی دکانوں کو چھوڑ کر منی لاک ڈاؤن کا اعلان کرکے ریاست کی عوام کی صحت پر غور کرتے ہوئے ایک محتاط فیصلہ لیا ہے۔ گذشتہ سال مارچ میں کورونا وبا کی وجہ سے ریاست اور شہر میں شدید لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس وقت مالیگاؤں کے شہریوں نے محصول اور پولس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا تھا اور رمضان المبارک اور عید پر بھی تعاون کیا اور لاک ڈاؤن کی سختی سے پاسداری کی تھی ۔ امسال رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 14 اپریل 2021 سے شروع ہورہا ہے ۔ ایسے میں شہر میں منی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے اور سخت شرائط نافذ کی گئی ہے ۔ جس کے سبب مالیگاؤں کی ٹیکسٹائل انڈسٹری پاورلوم مزدور طبقہ کی بڑی تعداد ہیں اور روز کمانے کھانے والی عوام کی کثیر تعداد ہے ۔لاک ڈاؤن سے شہری ایک بار پھر پریشانی کا شکار ہیں۔ چونکہ مالیگاؤں ایک مسلم اکثریتی شہر ہے اور ہمیں آئندہ مقدس ماہ رمضان اور عید الفطر منانا ہے ۔عید اور رمضان منانے سے محروم نہیں رہنا ہے ۔ لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مالیگاؤں شہر میں تمام اقسام کی مارکیٹ اور دکانوں محصول اور پولیس انتظامیہ کورونا شرائط کیساتھ جاری رکھنے کی اجازت دیں ۔جس میں ، سماجی فاصلہ ، ماسک پہننے کی شرط پر ، بہت زیادہ ہجوم نہ لگانے اور سینیٹیائیزر کا استعمال کرنے کی پابندی کے ساتھ اجازت دیں ۔کپڑے کی دکانوں ، جوتوں کی جوتے چپل کے بازار اور دیگر کاروباری مالکان کو اپنا کاروبار جاری رکھنے کے لئے مشروط اجازت دیں۔ نیز رمضان المبارک کے مقدس مہینہ بھر اور شب قدر کی نماز کا اہتمام کرنے کیلئے عامتہ المسلمین تیاری کررہے ہیں ۔ آپ کو شہر کی تمام مساجد کے معتمدین پر اعتماد کرنا چاہئے اور نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے ۔ ماسک پہنیں ، عوام ہجوم سے بچیں اورسماجی فاصلہ رکھیں، سینیٹیائیزر استعمال کریں ۔پرانت اور محصول محکمہ اور پولیس انتظامیہ کو چاہئے کہ تمام مساجد کے ٹرسٹیان اور چھوٹے چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد و دکانوں کے مالکان کو اعتماد میں لیں اور انہیں کورونا شرائط کی پاسداری کیساتھ اجازت دی جائے ۔تاکہ مالیگاؤں شہر کی عوام رمضان المبارک اور عید الفطر کا اہتمام کرسکیں ۔اس وفد میں ایوب خان، ذاکر پی اے، نوید خطیب وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com