دھولیہ و سنّر ایم آئی ڈی سی میں مالیگاؤں کیلئے آکسیجن پلانٹ مختص کئے جائیں اور دلاور ہال کووڈ سینٹر تمام سہولیات کیساتھ شروع کیا جائے

دھولیہ و سنّر ایم آئی ڈی سی میں مالیگاؤں کیلئے آکسیجن پلانٹ مختص کئے جائیں اور دلاور ہال کووڈ سینٹر تمام سہولیات کیساتھ شروع کیا جائے

کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آکسیجن کی قلت کے باعث آصف شیخ رشید کا میونسپل کمشنر و ضلع کلکٹر کو مطالباتی مکتوب


مالیگاؤں : 17 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے دیگر شہروں میں جہاں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے وہیں بیشتر شہروں میں آکسیجن سلینڈر کی کمی کی شکایات بھی عام ہورہی ہے ایسے حالات میں مالیگاؤں شہر میں بھی آکسیجن کی قلت کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔گزشتہ روز ناسک ضلع کلکٹر نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے آکسیجن تیار کرنے والی کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ آکسیجن کی پیداوار میں اضافہ کریں ۔فی الحال شہر میں کورونا وباء کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مریضوں کی تعداد کے پیش نظر موجودہ کووڈ سینٹرز ناکافی پڑ رہیں ہیں۔لہذا مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے زیر قبضہ دلاور ہال کو بطور کووڈ سینٹر شروع کیا جائے اور اس سینٹر پر قائم کئے گئے بیڈ اور پلنگ پر آکسیجن سلینڈر ، ڈاکٹر ، نرسیں ، وارڈبائز اور دیگر ضروری عملہ فوری طور پر فراہم کیا جائے۔  اس طرح کا مطالبہ سابق ایم ایل اے و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی لیڈر آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سے کیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ اس سے پہلے یونانی اور بی یو ایم ایس  ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں اور اب ضروری ہے کہ اس بار بھی یونانی ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ B.U.M.S ڈاکٹر کی خدمات حاصل کی جائیں ۔ شہر میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آکسیجن سلینڈروں کی کمی کے پیش نظر  دھولیہ یا سنّر ایم آئی ڈی سی میں قائم آکسیجن پلانٹس کو مالیگاؤں شہر کے لئے مختص کیا جائے اور سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی آکسیجن سلینڈر سپلائی کئے جائیں۔  مذکورہ دونوں کام فوراً انجام دیئے جائیں اور ساتھ ہی دھولیہ یا سنّر میں مالیگاؤں شہر کے لئے آکسیجن کیلئے بکنگ بھی کی جائے ۔ شیخ آصف نے ضلع کلکٹر و میونسپل کمشنر سے کہا کہ حکومت سے فوری مطالبہ کیا جائے تاکہ شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد کیلئے مناسبت سے آکسیجن سلینڈر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے مطابق آکسیجن سلنڈر سپلائی کرنے اور کورونا مریضوں کو بروقت طبی خدمات فراہم کرنے میں آسانی ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے