کووڈ سینٹر اور سہارا اسپتال میں مریضوں کے ساتھ لاپرواہی کا مظاہرہ، میونسپل کارپوریشن فوری طور پر نظام درست کریں ورنہ دھرنا اندولن کیا جائے گا
ٹیسٹ کی رپورٹ میں تاخیر پر لگام اور انجیکشن، آکسیجن اور وینٹی لیٹر کا انتظام فوری طور پر کیا جائے
مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے و ڈائریکٹر آف ہیلتھ ڈاکٹر سادھنا کو آصف شیخ نے روانہ کیا پانچ نکاتی مطالباتی مکتوب
مالیگاؤں :20 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ)دو روز قبل اسلام آباد کے نوجوان شخص کی موت کے بعد آصف شیخ نے سہارا اسپتال اور میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی پرانت اپنی ناراضگی جتایا اور اسی روز سہار اسپتال پہنچ کر معاملہ کیا سنگینی کو دیکھتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ۔اس ضمن میں حاصل تفصیل کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے سہارا کووڈ اسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج منصوبہ بندی سے جاری کر تمام سہولیات فراہم کی جائے اور یہاں تجربہ کار کوالیفائی ڈاکٹروں کی تقرری کی جائے اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے بصورت دیگر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت عامہ کے سینئر عہدیداروں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔اسطرح کا دھمکی آمیز و مطالباتی مکتوب آج مالیگاؤں کے سابق ایم ایل اے و این سی پی لیڈر آصف شیخ نے مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے کو روانہ کیا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر اور تعلقہ میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ اس وقت کووڈ سے متاثرہ ڈیڑھ سو سے زیادہ مریض مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے سہارا کووڈ اسپتال میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ بدقسمتی سے اس اسپتال میں کوئی ایم "ڈی، نفسیاتی ماہر یا پرائیویٹ فزیشن نہیں ہیں اور نہ ہی(چیسٹ اسپیشلسٹ) تنفس کے ماہر ڈاکٹر ہیں ۔ جسکی وجہ سے کورونا مریضوں کا علاج منصوبہ بندی سے نہیں ہورہا ہے اور بہت سارے مریضوں کو کئی کئی دنوں تک زیر علاج رکھا جارہا ہے ۔جس میں کچھ مریضوں کی موت واقع ہوجارہی ہے ۔شیخ آصف نے سال گزشتہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل میونسپل کارپوریشن نے پرائیویٹ ڈاکٹروں کی مدد سے کورونا مریضوں کا علاج کروایا تھا اور اسی کے مطابق اچھے نتائج برآمد ہوئے تھے۔ ٹیسٹ کو لیکر ہاسپٹل انتظامیہ ٹال مٹول کی پالیسی اپنا رہی ہے موصوف نے کہا کہ حکومت نے بہت سے پرائیویٹ لیب (تجربہ گاہوں) میں کورونا ٹیسٹ کی اجازت دی ہے ۔مریض 3 سے 4 دن کے بعد کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس وصول کر رہے ہیں اور کورونا ٹیسٹ کی اطلاع موصول ہونے کے بغیر علاج شروع نہیں کیا جارہا ہے ۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا محکمہ صحت عامہ کورونا مریضوں کا منصوبہ بند علاج کے لئے ذمہ دار ہے ۔ لیکن کارپوریشن کا محکمہ صحت عامہ اپنے فرائض کو نطر انداز کر رہا ہے اور کام کو جان بوجھ کر ٹال رہا ہے ۔مالیگاؤں شہر میں کورونا مریضوں کے بہتر علاج کیلئے کوششوں اور منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کارپوریشن کے ذریعہ حاصل کردہ تمام اسپتالوں اور کورونا مراکز میں پرائیویٹ ڈاکٹرس اور چیسٹ اسپیشلسٹ (سانس کے ماہرین) کی فوری خدمات حاصل کی جائیں۔ اسی طرح بڑھتے ہوئے مریضوں کے مد نظر آکسیجن سلنڈر اور علاج کے لئے انجیکشن کا فوری بندوبست کرنا چاہئے۔ اگر وینٹیلیٹر مشین کی فراہمی کم ہے تو فوری طور پر ایک نئی وینٹیلیٹر مشین حاصل کی جانی چاہئے۔ محکمہ صحت عامہ میں ملازمین کا اضافہ کرنے کیلئے عارضی بنیادوں پر عملے کی تقرری کی جانی چاہئے۔ 5) تمام ڈپٹی کمشنرز ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور کارپوریشن کے تمام محکموں کے سربراہان کو کارپوریشن کووڈ اسپتالوں اور کووڈ سینٹر میں صحت عامہ کی خدمات اور حفظان صحت کی دیکھ بھال کے لئے ڈیوٹی پر مامور کی جائے اور ان افسران / عملے کی ذمہ داری طے کی جائے۔ تاکہ مریضوں کا صحیح علاج کیا جاسکے۔ مذکورہ بالا تمام مطالبات کی منصوبہ بندی فوری طور پر کی جانی چاہئے۔تاکہ مریضوں کو کورونا مہاماری کے بحران سے مدد فراہم کی جاسکے ۔اس مکتوب کی ایک کاپی ڈائریکٹر آف ہیلتھ حکومت مہاراشٹر ڈاکٹر سادھنا تائڑے، ضلع ناسک کلکٹر سورج مانڈھرے ،ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی اور میونسپل کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو بھی دی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com