سنّر ایم آئی ڈی سی میں آکسیجن پلانٹ جاری ، 235 آکسیجن سلینڈر کی پہلی کھیپ مالیگاؤں پہنچی، وزیر زراعت داداجی بھوسے نے استقبال کیا
مالیگاؤں : 18 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) گنیش انٹرپرائزز سنّر ایم آئی ڈی سی کے میں ایک صنعتی آکسیجن پلانٹ ہے۔ داداجی بھوسے کی کاوشوں سے آکسیجن کی تیاری آج سے میڈیکل آکسیجن پلانٹ میں شروع ہوئی۔ اس آکسیجن پلانٹ میں تیار کردہ آکسیجن کے 235 سلینڈر مالیگاؤں کے رہائشیوں کے لئے دستیاب ہو چکے ہیں اسطرح کی اطلاع وزیر زراعت داداجی بھوسے نے ایک سرکاری پریس ریلیز میں دی ۔موصوف نے کہا کہ ضلع میں آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا تھا۔ داداجی بھوسے نے ڈسٹرکٹ کلکٹر اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو ایک صنعتی آکسیجن پلانٹ حاصل کرنے اور وہاں میڈیکل آکسیجن تیار کرنے کی تجویز دی تھی ۔ اسی مناسبت سے مالیگاؤں ، سنار ایم آئی ڈی سی۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے گنیش انٹرپرائزز کو میڈیکل آکسیجن پلانٹ شروع کرنے کے لئے فوری منظوری دی۔ اس پلانٹ میں تیار کردہ آکسیجن کے 235 سلینڈر کی پہلی کھیپ مالیگاؤں میں مریضوں کیلئے مہیا کی گئی ۔ داداجی بھوسے نے کلکٹر ، فوڈ ، ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور اس کے لئے گنیش انٹرپرائزز کے ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔
جیسے ہی 235 آکسیجن سلینڈر والی گاڑی مالیگاؤں میں داخل ہوئی تو یہاں دادا بھسے نے اس گاڑی کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر پرومود شکلا ، سنجے دوسانے ، پرانت آفیسر ڈاکٹر وجیانند شرما ، ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس ، ڈاکٹر جتن ، بھاؤ صاحب جادھو ، پروین جادھو اور عہدیداران موجود تھے۔
گنیش انٹرپرائزز کے ذریعے میڈیکل آکسیجن کی تیاری سے ضلع میں آکسیجن کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ داداجی بھوسے نے کہا اسی طرح ضلع میں دو اور صنعتی آکسیجن پلانٹس کو میڈیکل آکسیجن پلانٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ دو روز قبل ہی مالیگاؤں کے سابق ایم ایل اے و این سی پی لیڈر آصف شیخ نے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ مالیگاؤں میں آکسیجن سلینڈر کی فراہمی کیلئے دھولیہ اور سنر ایم آئی ڈی سی میں پلانٹ جاری کیا جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com