دوستوں نے ہی کیا تھا قتل، مالدہ شیوار علاقے میں ملی نامعلوم شخص کی نعش کا معمہ حل ، نور محمّد قتل معاملہ میں 2 ملزم گرفتار ، 1 فرار ‏

دوستوں نے ہی کیا تھا قتل، مالدہ شیوار علاقے میں ملی نامعلوم شخص کی نعش کا معمہ حل ، نور محمّد قتل معاملہ  میں 2 ملزم گرفتار ، 1 فرار 



مالیگاؤں :18 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) 17 اپریل 2021 کی دوپہر ڈھائی بجے کے درمیان مالدہ شیوار رشید سیٹھ کپڑے والے کے کھیت سے لگ کر گلاب بابا کی درگاہ کے پاس ایک 20 سے 22 سالہ نامعلوم نوجوان کی ناقابل شناخت بوسیدہ نعش برآمد ہوئی تھی ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کر تحقیقات شروع کردی تھی ، نعش ملنے کے کچھ ہی گھنٹوں میں ضلع ایس پی سچن پاٹل ، ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی ، ڈی واے ایس پی لتا دھوندے کی اطلاع و رہنمائی میں پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پی آئے وسنت بھوے ، لوکل کرائم برانچ کے پی آئے راجندر کٹے و عملہ میں شامل پی ایس آئے ناظم شیخ ، پولیس حولدار سریش باوسکر ، سچن دھارنکر ، بھرت گانگورڈے ، سچن بھامرے ،نونآتھ شیلار ، راکیش جادھو ، سومناتھ ڈامسے نے تفتیش کرتے ہوئے نعش برآمد ہونے کے چند گھنٹوں میں نامعلوم نعش کی شناخت نور محمّد روش محمّد ساکن ملّت نگر مالیگاؤں کے طور پر کرتے ہوئے واردات کی گتھی سلجھاتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی تب خلاصہ ہوا کے چوری کے پیسوں کو لیکر مقتول اور تین دوستوں کے درمیان تنازعہ ہوا جس کے بعد ملزم (1) محمّد صادق عرف پپو ساکن نئی بستی ،(2) محمّد زبیر ، نئی بستی ، (3) شعیب عرف سونو ساکن دلی نے مقتول نور محمّد کو تیز دھار ہتھیار و سر پر پتھر سے مار کر قتل کردیا تھا ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 65/021 قلم 302 , 201 , 34 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم (1) محمّد صادق عرف پپو ، (2) محمّد زبیر کو گرفتار کرلیا ہے ہے وہیں اس قتل معاملے میں شامل تیسرا ملزم شعیب عرف سونو فرار ہے ، دیگر تحقیقات اے پی آئے شکیل شیخ کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے