مالیگاؤں جنرل اسپتال میں 20 کے ایل آکسیجن ٹینک کی منظوری، جنرل اسپتال کے مریضوں کو راحت ملے گی: وزیر زراعت داداجی بھوسے ‏


مالیگاؤں جنرل اسپتال میں 20 کے ایل آکسیجن ٹینک کی منظوری، جنرل اسپتال کے مریضوں کو راحت ملے گی: وزیر زراعت داداجی بھوسے 


  مالیگاؤں : 17 اپریل (اطلاعات عامہ / بیباک نیوز اپڈیٹ ) شہر کے جنرل اسپتال میں کووڈ 19 کے مریضوں کے لئے 100 بیڈ مختص کیا گیا ہے۔ مالیگاؤں جنرل اسپتال میں کوئی بستر نہیں بچا ہے ۔ ان مریضوں کے لئے آکسیجن کی کمی سے بچنے کے لئے جنرل اسپتال میں 20 KL فراہم کرنے کی منظوری حاصل کی گئی ہے ۔ اسطرح کا اظہار خیال وزیر مملکت برائے زراعت داداجی بھوسے نے کیا اور بتایا کہ آکسیجن ٹینک کی منظوری دے دی گئی ہے اور جلد ہی اسے شروع کیا جائے گا۔موصوف نے کہا کہ کوڈ کے مریض جنرل اسپتال کے میڈیکل آفیسرز سمیت پورے عملے پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ لہذا شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد بھی علاج کے لئے یہاں کے جنرل اسپتال میں داخل ہے۔ ان بڑھتے ہوئے مریضوں کے لئے آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے اور آکسیجن ٹینک آکسیجن کی فراہمی کو ہموار اور برقرار رکھنے کے لئے مفید ثابت ہوگا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر ہتیش مہالے نے بتایا ہے کہ اس ٹینک کو روزانہ ریفئل کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہر پندرہ دن میں ایک بار ٹینکر کے ذریعے اسے ری فل کیا جائے گا۔

 جنرل اسپتالوں میں اس وقت استعمال میں آکسیجن سلینڈر اور ڈورا سلینڈر کی ری فل کے لئے انہیں ناسک یا اورنگ آباد پہنچایا جاتا ہے۔ یہ ٹرانسپورٹ لاگت کے ساتھ ساتھ وقت اور افرادی قوت کا اصراف ہے اور جنرل اسپتال میں 20 KL آکسیجن ٹینک لگانے سے ٹرانسپورٹ لاگت کے ساتھ ساتھ کافی وقت اور افرادی قوت کی بچت ہوگی۔

 اگر کسی شدید مریض کو 30 منٹ سے زیادہ آکسیجن فی منٹ کی ضرورت ہو تو یہ آکسیجن ٹینک 70 منٹ میں آکسیجن فراہم کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر مہالے نے بھی اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ نظام شدید بیمار مریضوں کے لئے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔محکمہ صحت انتظامیہ نے 20 KL آکسیجن ٹینک کے انتظام کا خیرمقدم کیا ہے جو ریاستی وزیر زراعت داداجی بھوسے نے منظور کیا ہے کیونکہ اس سے مریضوں کو تیز بہاؤ کیساتھ ناک سے آکسیجن اور بائپپ آکسیجن سسٹم پر اچھی طرح سے کام کر کے آکسیجن کی ہموار اور بلاتعطل فراہمی ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے