دسویں اور بارہویں کے طلباء کیلئے بڑی خبر ،مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کمیٹی کی منصوبہ بندی جاری! ‏

دسویں اور بارہویں کے طلباء کیلئے بڑی خبر ،مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کمیٹی کی منصوبہ بندی جاری! 


ممبئی :18 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق کورونا کے سبب 30 لاکھ طلباء کا آن لائن امتحانات لینا مناسب دکھائی نہیں دے رہا ہے ایسے میں مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن پلاننگ کمیٹی نے آف لائن امتحانات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔اس ضمن میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے خوش کن خبریں موصول ہورہی ہیں تفصیلات کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت میں کامیاب ہونے کے لئے ایوریج پرسنٹیج (فیصد) 35 فیصد درکار ہوتا رہا ہے ۔لیکن امسال کورونا وائرس کے سبب کلاسوں میں طلباء کی حاضری متاثر رہی تو کہیں کہیں اسکولوں میں دسویں اور بارہویں جماعت کو شروع کرتے ہی بند کردیا گیا جس سے طلباء میں بے چینی پائی جارہی تھی جسے دیکھتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن پلاننگ کمیٹی دسویں اور بارہویں جماعت میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے 35 فیصد کی بجائے 25 فیصد حاصل کرنے والے طلباء کو بھی کامیاب کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ ریاستی امتحانات کی منصوبہ بندی کمیٹی دسویں اور بارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلباء کے فیصد کی  شرح کو 35 فیصد سے گھٹا کر 25 فیصد کرنے کی سفارش پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ سال 2020-21 میں کورونا کے وباء نے اسکول میں کلاسوں کو مختصر عرصے کے لئے ہی جاری رکھا تھا۔  کلاس روم سے تعلیم کی کمی کے سبب نصاب بھی کم کردیا گیا ہے۔  چونکہ 30 لاکھ طلباء کا آن لائن امتحان دینا ممکن نہیں ہے ، لہذا دسویں اور بارہویں کے امتحانات آف لائن ہوں گے۔اسطرح کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔اگر بورڈ مذکورہ بالا 25 فیصد کامیابی کا فیصلہ لیتا ہے تو طلباء کو کافی راحت ملے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے