منظور شدہ آئے ٹی آئے کالج کیلئے سائنہ ایم آئی ڈی سی میں 3 ایکر جگہ مختص کی جائے:شیخ آصف ‏


منظور شدہ  آئے ٹی آئے کالج کیلئے سائنہ ایم آئی ڈی سی میں 3 ایکر جگہ مختص کی جائے:شیخ آصف

وزیر اقلیتی امور و ٹیکنیکل ایجوکیشن نواب ملک نے فوری کارروائی کا دیا حکم


مالیگاؤں : 18 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں منظور شدہ آئے ٹی آئے کالج کی عمارت اور جگہ کا مقام تبدیل کرنے کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے اسطرح کا مطالبہ آج ممبئی میں وزیر اقلیتی امور ٹیکنیکل ایجوکیشن  نواب ملک سے شیخ آصف نے ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔موصوف نے بتایا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے سروے نمبر 78/1 میں اقلیتی آئے ٹی آئے کالج کیلئے جگہ دی ہے اور حکومت مہاراشٹر نے اسے منظور بھی کیا ہے اس کالج کیلئے مکمل اسٹاف کی منظوری بھی دی گئی ہے اسی طرح حکومت نے اس میں تین ایکر کی شرائط کا ذکر بھی کیا ہے اس لئے مذکورہ آئے ٹی آئے کالج کیلئے یہ جگہ ناکافی معلوم ہوتی ہے اور حالات کی مناسبت سے یہ جگہ اپنی تنگ دامنی کا شکار ہوتی نظر آرہی ہے ۔شہر میں تعلیم حاصل کرنے والے خواہش مند طلباء دور جدید کے چلتے ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں اس لئے مذکورہ منظور شدہ آئے ٹی آئے کالج کی جگہ کو ٹرانسفر کرنے کے لئے سائنہ ایم آئے ڈی سی علاقہ میں تین ایکر زمین مختص کرتے ہوئے منظوری دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد وزارت اقلیتی امور کے ذریعے لگائی جائے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے مثبت حل نکالا جائے گا ۔تاکہ سائنہ ایم آئے ڈی سی میں اس آئے ٹی آئے کالج کو تعمیر کرتے ہوئے جاری کیا جاسکے ۔اس پر نواب ملک نے محکمہ جاتی کارروائی کو فوری طور پر آگے بڑھانے کا حکم دیا اور جلد ہی مالیگاؤں سائنہ ایم آئی ڈی سی میں تین ایکر جگہ کے سلسلے میں کارروائی تیز ہوگی اور کام کو آگے بڑھایا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے