ممبئی پولس کمشنر پرمبیر سنگھ کا تبادلہ، ہیمنت ناگرالے نئے پولس کمشنر ہونگے :انیل دیشمکھ
ممبئی :17 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق صنعتکار مکیش امبانی کے بنگلے کے باہر بارود سے بھری گاڑی اور منشوکھ ہیرین کی مشکوک موت کی وجہ سے پولس محکمہ سمیت مہاراشٹر کی سیاست میں مختلف تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ خیال رہے کہ اس معاملہ میں ممبئی کرائم یونٹ کے ہیڈ سچن وازے اس وقت 25 مارچ تک این آئی اے کی تحویل میں ہیں۔اسی درمیان خبر موصول ہوئی ہے کہ ممبئی پولس کمشنر پرمبیر سنگھ کا تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ ہیمنت ناگرال اب ممبئی کے لئے پولس کمشنر بنیں گے۔ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے ٹویٹ کیا ہے کہ پیرمبیر سنگھ کو ہوم گارڈ منترالیہ کی ذمہ داری دی جائے گی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com