قرانِ پاک کے متعلق ملعون وسیم رضوی کی شیطانی رٹ پٹیشن اور دریدہ دہنی کی مذمت
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، رضا اکیڈمی اور دینی تنظیمیں جو اس معاملے پر نظر رکھتے ہوئے لڑ رہی ہیں ہم ان کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔:آصف شیخ
مالیگاؤں :13 مارچ (پریس ریلیز) قرآنِ پاک ایک آسمانی کتاب ہے اور اس کے ایک ایک نقطے کی حفاظت کا ذمہ اللہ پاک نے خود لیا ہے اس لئے آج تک دنیا کی کوئی طاقت قرانِ پاک میں کسی بھی طرح کی تبدیلی زیر و زبر کی کمی بیشی میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے نہ قیامت تک کامیاب ہو گی ۔قرآن کریم میں ایک نقطے، زیر اور زبر کی بھی تبدیلی ناممکن ہے۔
سنگھ پریوار کا پروردہ شیطان صفت ملعون شخص وسیم رضوی نے قران پاک کی 26 آیتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کر کے پوری امتِ مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرتے ہوۓ اللہ پاک سے گویاجنگ کا اعلان کیا ہے اس شرمناک حرکت پر اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ایسے گستاخ شخص کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔اس شیطانی حرکت پر ہم ملعون وسیم رضوی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، رضا اکیڈمی اور دینی تنظیمیں جو اس معاملے پر نظر رکھتے ہوئے لڑ رہی ہیں ہم ان کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اور ان ملی تنظیموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی قوی امید رکھتے ہیں کہ پرسنل لا بورڈ، رضا اکیڈمی اس ملعون شخص کا مکمل تعاقب کرتے ہوئے اسے کیفرِ کردار تک پہنچاۓ گا۔اسطرح کی تفصیلی پریس نوٹ آصف شیخ رشید نے جاری کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com