آن لائن رجسٹریشن کی شرط کا خاتمہ و بنکروں کو سبسڈی اورسوت ،بجلی کے مسائل پر شیخ آصف کی نمائندگی
مزدوروں کے لئے تشکیل شدہ کامگار بورڈ کوگرانٹ دینے کا مطالبہ، مالیگاؤں پرائیویٹ بجلی کمپنی کی تانا شاہی کے خلاف شکایات
اجیت دادا پوار کی سربراہی میں وزرارت توانائی، ٹیکسٹائل منسٹری و ایم ایل ایز کی ہائی پروفائل میٹنگ کا انعقاد، شیخ آصف کی شرکت
مالیگاؤں :16 مارچ (پریس ریلیز) بجلی بلوں میں سبسڈی جاری رکھنے کے لازمی رجسٹریشن کو واپس لیا جائے کیونکہ پاور لوم ادیوگ سے جڑے زیادہ تر بنکر بونافائیڈ بنکر ہیں جنھیں سرکار کی جانب سے پاور لوم پرمٹ دیا جاتا تھا۔بعد میں انہیں اکنالیجمنٹ دیا جانے لگا۔بونافائیڈ بنکروں کی بڑی تعداد اپنے ابا و اجداد کے کارخانوں میں کپڑا تیار کرنے کا کام کرتی ہے یہ کارخانے دو تین نسل پرانے ہیں جوائنٹ فیمیلی ہونے کی وجہ سے ان کارخانوں میں خاندان کے سبھی افراد حصہ دار ہیں اسی وجہ سے خاندان کے کسی فرد کے نام پر کوئی کارخانہ ہوتا ہے تو کسی اور فرد کے نام پر پاور بل آتا ہے اکثر جگہ جن کا انتقال ہو چکا ہے آج بھی مشترکہ پراپرٹی ہونے کی وجہ سے ان کے ہی نام پر پاور بل آتا ہے جی ایس ٹی رجسٹریشن خاندان کے کسی اور فرد کے نام پر ہے بنکروں کی ایک بڑی تعداد کرائے کے کارخانوں میں کپڑا بنا رہی ہے اس سچویشن میں جی ایس ٹی رجسٹریشن کرائے دار کے نام سے ہے اور کارخانہ اور اس کی پاور بل لینڈ لارڈ کے نام سے ہے
پاور لوم کارخانے دو تین نسل پرانے ہونے کی وجہ سے ان کی پراجیکٹ ویلیو نکالنا آسان کام نہیں کارخانوں میں نصب مشینیں بھی بہت پرانی ہیں جن کی قیمت کس طرح نکالی جائے یہ بھی ایک مشکل کام ہے۔اسطرح کہ تفصیلات آج آن لائن زوم ویڈیو کانفرنسنگ میں آصف شیخ رشید نے پیش کی ۔اجیت پوار و جینت پاٹل سمیت وزیر بجلی و ٹیکسٹائل منسٹری کے ساتھ پاورلوم سٹی کے ایم ایل ایز و لیڈران کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اس میٹنگ میں شیخ آصف نے اپنے مطالبات کو پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاور لوم انڈسٹری سمیت دیگر شعبہ میں کام کرنے والے مزدور، سبزی و پھل فروش،رکشا ڈرائیور، اور دیگر چھوٹا موٹا روزگار اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والے غیر منظم مزدوروں جیسے حمال، میتھا، مقادم ،رچھ بھرنے والے، تراشن کام، سائزنگ وارپر، سائزر ،بیگاری ،پاور لوم مزدور جیسے طبقات کے لئے کامگار بورڈ بنانے پر بھی زور دیا ۔خیال رہے کہ قبل 7 جنوری 2021 کو سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید صاحب نے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت دادا پوار صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے پاور لوم صنعت کے دگرگوں حالات پر خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی تھی۔سند رہے کہ پورے مہاراشٹر سے پندرہ الگ الگ ایم ایل ایز اور تنظیموں نے پاور لوم انڈسٹری کے مسائل پر اجیت دادا پوار کو لیٹر دیا تھا اور آج کی میٹنگ میں ٹیکسٹائل سے متعلقہ وزارت، سیکرٹریز اور مطالبہ کرنے والے لوگوں کو ہی شرکت کی دعوت دی گئی تھی جنہوں نے کبھی کوئی لیٹر نہیں دیا صرف ڈھنڈورا پیٹنے کا کام کیا وہ کام ہونے بعد پھر بھونگا لگا کر میں نے کیا میں نے کیا والا راگ الاپنے والے ہیں عوام نوٹ فرما لیں ۔ شیخ آصف کی اپیل پر تمام پندرہ مطالبات پر اجیت دادا پوار نے اسپیشل میٹنگ برائے پاور لوم ادیوگ اور مسائل پر میٹنگ لگانے کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا ہوا۔اس ضمن میں آج بروز منگل 16 مارچ کو ڈپٹی چیف منسٹر کی ہدایت پر ٹیکسٹائل منسٹری کے توسط سے ایک ہائی پروفائل ورچول میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈپٹی چیف منسٹر وزیر مالیات اجیت دادا پوار، اسلم شیخ وزیر، ٹیکسٹائل ،جینت پاٹل، حسن مشرف، ڈاکٹر نتن راؤت، بالا صاحب پاٹل ،وشواجیت کدم ،شمبھو راج دیسائی راجیہ منتری، راجیندر پاٹل راجیہ منتری، پراجکت تانپورے ، ادیتی ٹٹکرے ، دھیرئے شیل مانے ممبر آف پارلیمنٹ، انیل بابر، اور ٹیکسٹائل و بجلی سے منسلک سیکرٹریز موجود تھے اس ہائی پروفائل میٹنگ میں شیخ آصف صاحب کو خصوسی طور پر مدعو کیا گیا تھا آصف شیخ نے اپنے رفقاء کار کے ساتھ زوم ایپ کے ذریعہ آن لائن میٹنگ میں شرکت کر مظبوطی کیساتھ دلائل سے اپنی بات رکھی۔شیخ آصف نے کہا کہ مہاراشٹر کے پاور لوم ادیوگ کو پروان چڑھانے کے لئے موجودہ مہا وکاس اگھاڑی کی سرکار سے ہمیں بڑی امیدیں ہیں۔ موصوف نے پاور لوم ادیوگ کو نئی راہ دینے کے لئے سرکار کو مذکورہ بالا مختلف تجاویز دیں ۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے آصف شیخ نے مالیگاؤں میں پرائیویٹ بجلی کمپنی کی دھاندل شاہی پاور بل وصولی میں سختی اور کنزیومرس کا زبردستی میٹر بدلنے اور نیا فاسٹ میٹر لگائے جانے جیسے مدعوں پر توجہ مبذول کروائی۔ڈپٹی چیف منسٹر اجیت دادا پوار نے تمام پوائنٹس کو بغور سننے کے بعد جلد ہی کوئی مثبت فیصلہ لینے کا تیقن دیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com