گرانٹ تقسیم کا جی آر حکومت جاری کرے، مایناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیڈریشن کا ایڈیشنل کلکٹر کی معرفت سرکار کو میمورنڈم روانہ
مالیگاؤں:17 مارچ (پریس ریلیز) گذشتہ کئی سالوں سے بنا تنخواہوں کے اسکولوں میں کام کر رہے اساتذہ کرام شکشک سمنوے سنگھ کی زیر قیادت 29, جنوری 2021 سے آزاد میدان ممبئی میں لگاتار اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لئے دھرنا آندولن جاری رکھا ہے۔ اس تحریک کی حمایت کے لئے و ریاستی حکومت سے اسکولوں کو 20 فیصد گرانٹ، 40 فیصد گرانٹ کی تقسیم کا جی آر فوراً حکومت جاری کرے مطالبہ کو لیکر اقلیتی تعلیمی اداروں کی سب سے بڑی تنظیم مایناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیڈریشن کی جانب سے مالیگاؤں اپر ضلع ادھیکاری دھننجے نکم صاحب کے معرفت مطالباتی میمورنڈم ریاستی وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم کو بھیجا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ شکشک سمنوے سنگھ کے مطالبہ منظور کرتے ہوئے فوراً گرانٹ تقسیم کا جی آر جاری کیا جائے۔ وفد میں مایناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر ساجد نثار احمد ، ممبر رئیس احمد او ایس ، ممبرانصاری شفیق احمد (حجن قمرانساء) ، الطاف احمد ، شیخ عبدالوہاب، محمد فیض، و دیگر اراکین شامل تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com