اوجھر ہوائی اڈے پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا استقبال ‏

اوجھر ہوائی اڈے پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا استقبال 
  ناسک: 19 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اوجھر ایئر پورٹ پہنچے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے وزیر اعلی کا پھولوں سے استقبال کیا۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ چیف سکریٹری ستارام کونٹے اور پرنسپل سکریٹری برائے صحت ڈاکٹر پردیپ ویاس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم ایل اے دلیپ بنکر ، سابق ایم ایل اے انیل کدم ، پولس کمشنر دیپک پانڈے ، میونسپل کمشنر کیلاس جادھو ، چیف ایگزیکٹو آفیسر لینا بنسوڈ ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولس شرمیشھا وال والکر ،تعلقہ نپھاڑ کے آفیسران وڈاکٹر بھی موجود تھے۔ ارچھانا پٹارے ، تحصیلدار شرد گھورپڑے نے بھی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو پھول دے کر خوش آمدید کہا۔یہاں آفیسران سے مختصر ملاقات کے بعد وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ نندور بار کے لئے اوجھر ایئر پورٹ سے روانہ ہوگئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے