‎آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے زیر اہتمام ۲۰تا۲۲؍مارچ سہ روزہ آن لائن کانفرنس کا انعقاد

 
آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے زیر اہتمام ۲۰تا۲۲؍مارچ سہ روزہ آن لائن کانفرنس کا انعقاد

برادران اسلام اور مستورات سے شرکت کی اپیل،آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی ان دنوں نکاح کو آسان بنانے اور بیجا رسوم ورواج کو مٹانے کے لیے سرگرم عمل ہے

مالیگاؤں : 18 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ /پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی ان دنوں نکاح کو آسان بنانے اور بیجا رسوم ورواج کو مٹانے کے لیے سرگرم عمل ہے،اس مقصد سے گزشتہ دنوں مہاراشٹر ،گجرات ،تلنگانہ اور مدھیہ پردیش کے علماء و ائمہ کرام اور سرکردہ افراد کی مشورتی نشستیں ہوچکی ہیں،جن میں دس روزہ سادہ اور مسنون نکاح مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس مہم کے سلسلے میں یہ بات بھی طے پائی تھی کہ سہ روزہ آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا جائےگا،چنانچہ یہ کانفرنس مورخہ۲۰؍۲۱؍۲۲مارچ کو اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لابور ڈ کےزیر اہتمام منعقد کی جائے گی ،اس کانفرنس کے تحت چھ نشستیں ہوں گی،جن کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
پہلی نشست:مورخہ ۲۰؍مارچ بروز سنیچر صبح دس بجےسے تااختتام
زیر صدارت :حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب (ناظم اعلیٰ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ و صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ )
مقررین خصوصی :
(۱)  حضرت مولانا سعید الرحمان اعظمی ندوی صاحب( مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ )
(۲)  حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی صاحب( رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ )
(۳)  حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب( سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)   
(۴)  حضرت مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا صاحب(صدر کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین)
دوسری نشست:مورخہ ۲۰؍مارچ بروز سنیچررا ت ساڑھے آٹھ بجے سے تا اختتام
زیر صدارت : امیر شریعت حضرت مولاناسید محمد ولی رحمانی صاحب ( جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
مقررین خصوصی :
(۱)  حضرت مولانا عبید اللہ خان اعظمی صاحب( رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ )   
  (۲)  حضرت مولانا ڈاکٹر سعود عالم قاسمی صاحب (سابق صدر شعبہ دینیات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ) 
(۳)  حضرت مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی صاحب (بانی خانقاہ فیض اولیاء ترکیسر گجرات )
تیسری نشست :مورخہ ۲۱؍مارچ بروز اتوارصبح دس بجےسے تااختتام
زیرصدارت: حضرت مولانا عبداللہ مغیثی صاحب (صدر آل انڈیا ملی کونسل ورکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
مقررین خصوصی :
(۱)  حضرت مولانا مفتی محمود بارڈولی صاحب( رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ )
(۲)  حضرت مولانا سلمان بجنوری نقشبندی صاحب (استاذ حدیث و مدیر ماہنامہ دارالعلوم دیوبند )
(۳)  حضرت مولانا مفتی محمد احسان صاحب قاسمی( استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند )
(۴)  مولاناڈاکٹر یاسر ندیم الواجدی صاحب( استاذ حدیث معہد تعلیم الاسلام،شکاگو امریکہ )
چوتھی نشست :مورخہ ۲۱؍مارچ بروز اتوار را ت ساڑھے آٹھ بجے سے تا اختتام
زیر سرپرستی :حضرت مولانا سید اطہر علی اشرفی صاحب( رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ )
زیر صدارت :حضرت مولانا صغیر احمد رشادی صاحب (امیر شریعت کرناٹک)
مقررین خصوصی:
(۱)  حضرت مولانا خالد رشید فرنگی محلی صاحب (رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ )  
(۲)  حضرت مولانا محمد الیاس ندوی بھٹکلی صاحب( رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)   
 (۳)  حضرت مولانا ابو طالب رحمانی صاحب( رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ )
(۴)  حضرت مولانا علی اصغر حیدری صاحب( معروف شیعہ خطیب ممبئی)
پانچویں نشست برائے خواتین :مورخہ ۲۲؍مارچ بروز پیرصبح دس بجے سے دوپہر 3 بجے
زیرصدارت: ڈاکٹر اسماء زہراء صاحبہ( کنوینر ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ )
اظہار خیال:
(۱)  محترمہ افروز فاطمہ جعفری صاحبہ( پٹنہ) (۲)  محترمہ ڈاکٹر عرشین خان صاحبہ (دھولیہ)
(۳)  محترمہ منیرہ گیگانی صاحبہ( ممبئی) (۴)  محترمہ ڈاکٹر عطیہ صاحبہ( دہلی)
(۵)  محترمہ فاطمہ مظفر صاحبہ( چنئی) (۶)  محترمہ نگہت خان صاحبہ( لکھنؤ)
(۷)  محترمہ یاسمین عنبر صاحبہ( مہاراشٹر) (۸)  ڈاکٹر ثمرہ سلطانہ صاحبہ (راجستھان) 
(۹)  محترمہ صالحہ رضوان صاحبہ(بھوپال) (۱۰)  محترمہ سمیہ نعمانی صاحبہ(مہاراشٹر)
(۱۱)  محترمہ نیلم غزالہ صاحبہ(کلکتہ)
اختتامی نشست :۲۲؍مارچ بروز پیر را ت ساڑھے آٹھ بجے سے تا اختتام
زیر صدارت : حضرت مولانا فخرالدین اشرف صاحب( سجادہ نشین کچھوچھہ شریف)
مقررین خصوصی :
(۱)  حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی صاحب ( کل ہندامیر جمعیت اہل حدیث)
(۲)  محترم جناب سید سعادت اللہ حسینی صاحب (امیر جماعت اسلامی ہند)
(۳) حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب ( رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ )
(۴) حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب(سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ اس سہ روزہ کانفرنس میں حضرات علمائے کرام کے بیانات سے استفادہ کریں۔نوٹ:مزید تفصیلات کے لیے مولانا مہدی حسن عینی (دیوبند) سے 9557113167پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔منجانب :اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے