کورونا بے قابو، مہاراشٹر میں حالات فکر انگیز، آج سے نائٹ کرفیو ، 2 اپریل سے لاک ڈاؤن؟ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کا بیان ‏

کورونا بے قابو، مہاراشٹر میں حالات فکر انگیز، آج سے نائٹ کرفیو ، 2 اپریل سے لاک ڈاؤن؟ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کا بیان 


ممبئی: 28 مارچ (ایجنسی / بیباک نیوز اپڈیٹ )ریاست مہاراشٹر میں بے قابو ہوتے کورونا کو دیکھتے ہوئے تشویش بڑھتی جارہی ہے اور حالات انتہائی فکر انگیز ہوچکے ہیں ایسے میں مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے کہا کہ اگرلوگ سرکاری اپیل کو نہیں مانتے ہیں تو 2 اپریل سے ریاست میں لاک ڈاون نافذ کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کی رفتار لگاتار تیز ہوتی جا رہی ہے۔ حالات اس قدر فکر انگیز ہو گئے ہیں کہ اورنگ آباد، ناندیڑ امراوتی ،ناگپور سمیت کئی اضلاع اور کئی شہروں میں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات اٹھانے پڑ گئے ہیں۔ بے قابو کووڈ-19 کی وجہ سے ہی ریاستی حکومت نےآج رات سے نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس دوران اجیت پوار نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر لوگوں نے کورونا پروٹوکول پر عمل نہیں کیا تو 2 اپریل سے لاک ڈاؤن جیسا سخت فیصلہ حکومت کو لینا پڑا سکتا ہے۔ اجیت پوار نے عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی پارٹیوں سے بھی گزارش کی ہے کہ اپنے سبھی عوامی پروگرام آنے والے کچھ دنوں کے لیے منسوخ کر دیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے