این سی پی لیڈر و کابینی وزیر نواب ملک سے شیخ آصف کی ملاقات،اردو گھر کا افتتاح و آئے ٹی آئے کالج کی عمارت تعمیر کرنے گرانٹ کا مطالبہ
اردو گھر مکمل طور پر تیار، ریاستی حکومت جلد از جلد افتتاح کرے ،منظور شدہ اقلیتی آئے ٹی آئے کالج کی عمارت تعمیر کرنے فنڈ ریلیز کیا جائے :شیخ آصف
مالیگاؤں : 24 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ ) مالیگاؤں شہر کا اردو گھر مکمل طور پر تیار ہوگیا ہے اور یہاں سال 2019 میں ہم نے اردو کے مختلف ثقافتی پروگرام کا انعقاد بھی کیا لیکن درمیان میں اسمبلی الیکشن آنے کے سبب اسکا باقاعدہ افتتاح ہونا باقی ہے اور مزید یہ کہ اس اردو گھر کی دیکھ ریکھ کرنے کے لئے سرکار اردو گھر میں اسٹاف کی تقرری کرے اور اسے باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے عوام کے لئے جاری کیا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک سے ممبئی میں ایک ملاقات کے دوران کیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ تقریبا 8 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ اردو گھر مہاراشٹر کی عظیم الشان عمارت کی ایک مثال ہے ۔یہاں کانفرنس ہال، آڈیٹوریم، لکژری کرسیاں، کمپیوٹر روم، مطالعہ گاہ، مہمان خانہ اور ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔اسی طرح شیخ آصف نے نواب ملک سے یہ بھی گزارش کی کے کہ مالیگاؤں شہر میں ہی آگرہ روڈ پر واقع فاران اسپتال کے سامنے گزشتہ سرکار سے میں نے اقلیتی آئی ٹی آئی کالج کو منظور کروایا ہے ۔اس وقت سرکار نے اس مائناریٹی ITI کالج میں تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف، اسٹوڈنٹس کی تعداد اور دیگر انتظامی امور کے ساتھ سرکار نے منظوری دی ہے ۔شیخ آصف نے نواب ملک سے کہا کہ اس ITI کالج کا معاملہ بھی اسمبلی الیکشن کے بعد سے سرد خانے میں پڑا ہوا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اب ITI کالج کے لئے سرکار وزیر مالیات سے گفتگو کرتے ہوئے درکار ضروری فنڈ منظور کرے اور اقلیتی ITI کالج کی عمارت کو تعمیر کرنے کی اجازت دے ۔اس لئے ہم وزارت اقلیت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مالیگاؤں کے دونوں تعمیری کاموں میں تعاون کرتے ہوئے شہر کی تعمیر میں ہاتھ بٹھائیں ۔اس وفد میں سابق ایم ایل اے شیخ آصف، سابق کارپوریٹر رفیق کھجور والے،سابق کارپوریٹر شکیل جانی بیگ وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com