سرکار 20 اور 40 فیصد گرانٹ دینے تیار ،پندرہ دنوں میں مثبت فیصلہ لینے وزیر تعلیم کا زبانی تیقن
اساتذہ سو فیصد گرانٹ کے مطالبہ پر بضد ، ممبئی آزاد میدان میں 36 واں دھرنا اندولن جاری
اساتذۂ کرام گھر بیٹھ کر گرانٹ کا انتظار نہ کریں، ممبئی آزاد میدان دھرنے میں شریک رہیں :شکشک سمنوئے سنگھ
ممبئی :4 فروری (نامہ نگار ) نان گرانٹ اساتذہ کا ممبئی آزاد میدان میں بے مدت دھرنے اندولن جاری ہے۔ 29 جنوری سے جاری دھرنے میں ہزاروں اساتذہ نے شرکت درج کروائی ۔مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے اساتذہ کے ساتھ ساتھ معلمات کا وفد دھرنے میں شامل ہورہا ہے۔اساتذہ کی تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ سرکار تین فروری تک مثبت فیصلہ لیکر نان گرانٹ اساتذہ کو گرانٹ دینے کی راہ ہموار کریں اس اعلان پر ریاست مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے تین فروری کی شام کو ممبئی آزاد میدان دھرنے میں حاضری لگائی اور مظاہرین اساتذہ و معلمات سے دھرنا اندولن ختم کرنے کی گزارش کی ۔اس پر اساتذہ کرام میں بے چینی پیدا ہوگئی اور اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ جن اسکولوں کو گرانٹ دینے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے انکے ناموں کا اعلان کیا جائے اور ان اسکولوں کے ساتھ ساتھ 20 فیصد گرانٹ پانے والی اسکولوں اور نان گرانٹ اسکولوں کو سو فیصد گرانٹ دی جائے ۔تب وزیر تعلیم بے تیقن دیا کہ ہماری سرکار ٹیچر کو 20 فیصد اور 40 فیصد گرانٹ دینے جارہی ہے ۔سرکار اپنی ذمہ دار ادا کررہی ہے ۔وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے مظاہرین سے کہا کہ پندرہ دنوں کے اندر اندر ہم ہر ایک کو گرانٹ دینے کوشش کریں گے ۔موصوفہ نے کہا کہ ہماری سرکار ہی اساتذہ کے مسائل پچھلے ایک سال سے یکے بعد دیگرے حل کررہی ہے ۔یہاں دھرنا میں شامل کئی اساتذہ اور معلمات نے بیک آواز کہا کہ ہمیں 20 فیصد نہیں بلکہ 100 فیصد گرانٹ دی جائے ۔اساتذہ نے کہا کہ آٹھ سالوں میں 36 واں دھرنا اندولن کیا جارہا ہے اسکے بعد بھی سرکار اساتذہ کے صبر کا امتحان لے رہی ہے ۔وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ ہم جلد از جلد گرانٹ کا مسئلہ حل کرینگے ۔یہاں نیچرل گروتھ نان گرانٹ ڈیوژن شکشک کرتی سمیتی مہاراشٹر راجیہ کے ساتھ ساتھ نان گرانٹ اساتذہ کی تنظیموں کے مشترکہ اتحاد بنام "شکشک شمنوئے سنگھ " کی سربراہی میں جاری دھرنے اندولن میں مہاراشٹر کے تمام نان گرانٹ اساتذہ سے ذمہ داران نے اپیل کی ہے کہ وہ گھر بیٹھ کر گرانٹ کا انتظار نہ کریں ۔ممبئی آزاد میدان پہنچ کر اپنا حق لینے کی کوشش کریں ۔تنظیم نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ یہ لڑائی آخری اسٹیپ پر آن پہنچی ہے اس لئے اساتذہ اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لئے دھرنے میں شامل رہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com