آصف شیخ کی سرپرستی میں مالیگاؤں شہر حمّال کامگار یونین کا قیام، سرکاری سہولیات فراہم کرنے کا عندیہ
مالیگاؤں:3 جنوری (نامہ نگار)مالیگاؤں شہر کے پاور لوم صنعت اور دیگر مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے حمّال حضراتِ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی سرپرستی میں ایک میٹنگ کا انعقاد یونین کے ذمہ داروں نے کیا اس میٹنگ میں یہ طے پایا کہ شہر مالیگاؤں میں مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے حمّال اور انکے مسائل کو حل کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا حمال حضرات میڈیکل سہولت اور انسورنس کے ساتھ انکا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنا کردینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ۔ شیخ آصف سرپرستی یونین کی جانب سے شناختی کارڈ بناکر دیا جانا اور میڈیکل انشورنس لائف انشورنس کرکے دیا جائے گا۔مالیگاؤں شہر حمّال کامگار یونین کے صدر و اراکین نے مالیگاؤں کے ایسے تمام کام کرنے والے حمال افراد سے گزارش کی کہ وہ یونین کے ذمہ داروں سے رابطہ قائم کریں ان شاء اللہ بہت جلد مالیگاؤں شہر حمّال کامگار یونین کا رجسٹریشن نمبر موصول ہوگا اور عنقریب باقاعدہ کامگار یونین آفس سے کام کاج جاری و ساری ہوگا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com