سو روپے، دس روپے اور پانچ روپے کی نوٹوں کو بند کرنے کی منصوبہ بندی جاری
کیا مارچ یا اپریل میں واپس لئے جائیں گے پرانے نوٹ؟
نئی دہلی :23 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ)ریزرو بینک آف انڈیا RBI نے جاری سال 2021 میں ایک اور چونکا دینے والا فیصلہ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ میڈیا ذرائع کی اطلاعات کے مطابق مارچ یا اپریل کے دوران چلن میں موجود چند پرانے کرنسی نوٹ واپس لینے کا منصوبہ ریزرو بینک آف انڈیا کے زیر غور ہے۔ان کرنسی نوٹ میں 100 روپے 10 روپے اور 5 روپے کے پرانی نوٹ شامل رہیں گے۔آر بی آئی کے اسسٹنٹ جنرل منیجر بی مہیش نے جمعہ کے روز کہا کہ ریزرو بینک اس کے لئے منصوبہ بنا رہا ہے۔ مہیش نے کہا کہ ریزرو بینک نے 15 سال پہلے 10 روپے کے سکہ کو متعارف کیا تھا لیکن اب بھی کاروباری افراد اس کو قبول کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں 10 روپے کے سکے بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ 10 ،روپے کے سکہ سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔کہ وہی انکا چلن عام کریں ورنہ ہمیں اسے واپس لینے کا فیصلہ کرنا ہی پڑے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com