سو روپے ، 10 اور 5 روپئے کے پرانے نوٹوں پر آر بی آئی کی وضاحت


100 روپے ، 10 اور 5 روپئے کے پرانے نوٹوں پر  آر بی آئی کی وضاحت


نئی دہلی: 27 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریزرو بینک آف انڈیا  نے 100، 10، 5 روپئے کے پرانے نوٹوں کی مارچ ؍ اپریل سے بند ہوجانے کی تردید کی ہے۔ تین چار دن سے میڈیا اور سوشیل میڈیا میں آر بی آئی کے اسسٹنٹ جنرل مینیجر بی مہیش کے حوالے سے نیوز شائع و نشر ہوئی ہے جس کے بعد عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ 8 نومبر 2016ء کو رات کے 8 بجے وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بڑی کرنسی 1000 اور 500 روپئے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا، اس وقت عوام کو کافی مشکلات و دشواریاں پیش آئی تھیں اور مرکزی حکومت کو کافی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب چھوٹی قدیم کرنسی 100، 10 اور 5 کا مارچ اپریل سے چلن بند ہوجانے کی اطلاعات پر دوبارہ عوام میں تشویش پیدا ہوگئی۔ ان قدیم کرنسی کو بینک میں تبدیل کرنے کی اطلاعات تیزی سے سوشیل میڈیا میں وائرل ہوگئی۔ ملک کے عوام کی تشویش کو دیکھتے ہوئے آر بی آئی نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی عوام اس کو قبول کریں۔ مستقبل میں ہندوستان کی کوئی بھی کرنسی کو منسوخ کرنے کی تجویز آر بی آئی کے پاس زیرغور نہیں ہے۔ حکومت یا آر بی آئی کی جانب سے کوئی بھی اعلان ہونے تک عوام اس کو قبول نہ کریں۔ آر بی آئی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔ 2018ء میں 10 روپئے، 50 روپئے اور 200 روپئے کی نئی کرنسی منظر عام پر لائی گئی ہے جس کا مارکٹ میں چلن ہے اور ساتھ ہی 2019ء میں 100 روپئے کی نئی کرنسی کو بھی مارکٹ میں لایا گیا ہے۔ فی الوقت نئی نوٹوں کے ساتھ قدیم 5، 10 اور 100 روپئے کی قدیم نوٹوں کا بھی مارکٹ میں چلن ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے