مہاراشٹر کے کابینی وزیر دھننجئے منڈے پر عصمت دری کا سنگین الزام، خاتون نے ٹویٹ کر انصاف کا مطالبہ کیا ‏


مہاراشٹر کے کابینی وزیر دھننجئے منڈے پر عصمت دری کا سنگین الزام، خاتون نے ٹویٹ کر انصاف کا مطالبہ کیا 

دھننجئے منڈے نے بےبنیاد الزام پر اپنی صفائی پیش کی، کہا یہ بلیک ملنگ کے سوا کچھ نہیں 


ممبئی :12 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق مہاراشٹر کے کابینی وزیر دھننجئے منڈے پر انکی ایک رشتہ دار نے  عصمت دری کا سنگین الزام لگایا ہے۔خاتون نے اوشیوارا پولس اسٹیشن میں شکایت دی ہے۔ اوشیوارا پولس اسٹیشن کے سینئر پولس انسپکٹر ، دیانند بنگار نے بتایا کہ اوشیوارا پولس اسٹیشن میں ایک خاتون نے شکایت درج کروائی۔ تاہم چونکہ پولس نے اس خاتون کی شکایت کا نوٹس نہیں لیا جس کے سبب خاتون  نے ممبئی پولس کمشنر ، ممبئی پولس ، این سی پی کے صدر شرد پوار ، وزیر اعلی ادھوو ٹھاکرے ، سپریہ سولے اور حزب اختلاف کے رہنما دیویندر فڈنویس کو یہ معلومات ٹویٹ کر دی ہے۔

 ممبئی پولس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔  10 جنوری  کو خاتون نے یہ شکایتی مکتوب دیا ہے اور ممبئی پولس نے خاتون کی درخواست  11 جنوری کو قبول کرلی ہے۔  یہ تفصیل کے مطابق  خاتون نے 2006  سے جنسی استحصال کا الزام لگایا   اس نے مزید الزام لگایا ہے کہ بالی ووڈ میں اچھا موقع ملنے کے نام پر اس نے اپنی مرضی کے خلاف جنسی تعلقات استوار کیے ہیں۔  شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ ویڈیو کو بنا کر دھمکی دی گئی تھی۔  متاثرہ خاتون نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ٹویٹ کرکے مدد کی درخواست کی۔ اس معاملے میں کابینی وزیر دھننجئے منڈے نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون روپے کے حصول کیلئے ایک ذمہ دار شہر اور ریاستی کابینی وزیر کو بلیک میل کررہی ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے