آج سے شہر میں نویں تا بارہویں جماعتوں کا آغاز، طلباء کو کووڈ 19 کی ہدایات دیکر روانہ کیا گیا
کل پانچ جنوری سے باقاعدہ اسکولوں میں پڑھائی کا آغاز ہوگا، چار گھنٹے اسکول کا وقت
اساتذہ کا کووڈ ٹیسٹ کئے بغیر اسکولیں جاری،...... تو پھر کارپوریشن ذمہ دار ہوگی :مشما
مالیگاؤں : 4 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں آج سے نویں تا بارہویں جماعتوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔آج پہلے ہی دن اسکولوں میں بچوں کی کافی کم تعداد نظر آئی ۔بچوں کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے ہدایات دیکر اپنے گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے ہیڈ ماسٹر اور سپر وائزر زاہد حسین سر نے بتایا کہ اسکول کو سینٹائز کرنے کارپوریشن سے بات چیت جاری ہے وہیں طلباء کو ہدایت دی گئی ہے کہ اسکول آتے وقت ماسک ،سینٹائزر اور صاف صفائی کا خیال رکھنا ہوگا ۔اپنی حاجات کو اپنے گھروں سے مکمل کرکے آنا ہوگا ۔اساتذہ کو بھی ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ کی ہدایات دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانچ جنوری سے اسکول باقاعدہ جاری کیا جائے گا ۔مالیگاؤں ہائی اسکول میں دو شفٹ 8 سے 12 اور 12 سے 3 بجے تک اسکول جاری رہیگی ۔نمائندہ بیباک نے جمہور ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر شاہد سر اور الطاف سر سے گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم اسکولوں کو جاری کرنے کے لیے پہلے سے تیار ہیں ۔جمہور اسکول کو سینٹائز کیا گیا ہے ۔آج کووڈ 19 کی تمام ہدایات دیکر بچوں کو روانہ کیا گیا ہے اور کل بروز منگل پانچ جنوری سے اسکول باقاعدہ شروع ہونگی ۔موصوف نے بتایا کہ پونے آٹھ بجے بچوں اور اساتذہ کو اسکول آنا ہوگا 8 بجے سے پڑھائی کا آغاز کردیا جائے گا ۔ چار گھنٹوں کی اسکول آٹھ بجے سے بارہ بجے تک جاری جرکھی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ اسکول کافی بڑی ہے اس لئے ایک ہی شفٹ میں ہوگا ۔الطاف سر نے بتایا کہ بچوں کو اپنے گھر سے مکمل تیار ہوکر آنا ہوگا ۔اپنے ساتھ پانی کی بوتل لانا ہوگا ۔ماسک کا استعمال ضروری ہوگا ۔سماجی فاصلہ کا خیال رکھا جائے گا ۔ اسکول میں بچوں کو کسی بھی چیز کو ہاتھ نہ لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ دوسری جانب گزشتہ کل شب مالیگاؤں ارود ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انصاری شفیق سر نے بتایا کہ اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں مشما کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور فیصلہ لیا گیا کہ کارپوریشن نے اسکول جاری کرنے کا فرمان تو دے دیا ہے لیکن ابھی تک اساتذہ کا کووڈ ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے اس لئے کارپوریشن کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے مالیگاؤں ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن اسکولوں کو جاری کررہی ہے اور اگر کووڈ کو لیکر کچھ حالات بگڑتے ہیں تو اسکی ذمہ داری مالیگاؤں کارپوریشن انتظامیہ پر ہوگی ۔شفیق سر اور رئیس کلرک نے بتایا کہ اس سلسلے میں آج ایک وفد کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کر ایک میمورنڈم بھی دینے والا ہے ۔ انہوں نے ایسی اسکولوں کو فوری سینٹائز کرنے کا مطالبہ کیا جہاں کووڈ سینٹر بنائے گئے تھے ۔نمائندے کو موصول اطلاع کے مطابق ابھی بھی کچھ اسکولوں کے کووڈ سینٹر میں سامان ابھی تک رکھا ہوا ہے اور اسکولوں کو سینٹائز نہیں کیا گیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com