اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کو مفت میں کئے جانے کا مطالبہ، مالیگاؤں مائناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیڈریشن اور اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی نمائندگی ‏


اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کو مفت میں کئے جانے کا مطالبہ، مالیگاؤں مائناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیڈریشن اور ABUSS کی نمائندگی 

مالیگاؤں کارپوریشن کی عدم دلچسپی اور گول مول جواب 


مالیگاؤں : 4 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ ) آج چار جنوری سے مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع کی جماعت نویں تا بارہویں کی کلاسیں شروع کی گئی ہے۔ اس ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر و میڈیکل آفیسر کی جانب سے اساتذہ کا مفت کورونا ٹیسٹ و دیگر احتیاطی تدابیر کے لوازمات فراہم نہ کئے جانے پر اساتذہ و اسکولوں کی تنظیموں میں تذبذب پایا گیا وہیں کارپوریشن کی عدم دلچسپی کو لیکر اسکولیں و اساتذہ، مینجمنٹ پریشانیوں کا شکار ہے۔ ایسے میں اساتذہ کا مفت کووڈ ٹیسٹ کیا جائے اور اسکولوں کو دیگر کووڈ 19 کے احتیاطی تدابیر کے لوازمات فراہم کئے جائیں ۔ اسطرح کا مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ و مایناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیڈریشن کے اراکین نے اسحاق سیٹھ زری والا کی سرپرستی میں کیا ہے ۔ایسی اطلاع ساجد نثار احمد نے دی اور بتایا کہ ہم نے تنظیم کے بینر تلے مالیگاؤں اسکول بورڈ اے او چوہان ، میڈیکل آفیسر سپنا ٹھاکرے سے ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد بھی کیا اور یہاں بھی اساتذہ کے ٹیسٹ کا مطالبہ دہرایا ۔اس میٹنگ میں ساجد نثار احمد، الطاف احمد، محمد یونس و کارپوریشن کے آفیسران موجود تھے ۔اس ضمن میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے وفد نے ٢٣ دسمبر ٢٠٢٠ کو مختلف تذبذب و پریشانیوں کے ازالے کے لئے ناسک ضلع پریشد ہائی اسکول ایجوکیشن آفیسر ویشالی جھنکر میڈم سے ملاقات کر تحریری محضر نامہ پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پچھلی مرتبہ جن اساتذہ نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا ان کا دوبارہ ٹیسٹ نہ کرایا جائے، جلگاؤں کی طرز پر اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ نا کرتے ہوئے صرف تھرمل اسکیننگ کی جائے،جس میں کچھ شبہات نظر آئے تو صرف ان اساتذہ کو کورونا ٹیسٹ کے لئے ریفر کیا جائے۔
اسی طرح ٣ جنوری کو بھی ایجوکیشن آفیسر ویشالی جھنکر سے گفتگو کی گئی تھی ۔تحریری اطلاع مالیگاؤں مایناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیڈریشن کی جانب سے ساجد نثار احمد، ریس کلرک، فیروز بادشاہ نے بغرض اشاعت روانہ کی ہے ۔اس معاملہ میں نمائندہ بیباک نے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے سے فون پر گفتگو کی تو موصوفہ نے گول مول جواب دیکر اپنا پلڑا جھاڑ لیا اور مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر انسیڈینٹ کمانڈر ترمبک دیپک کاسار سے معلومات لینے کو کہا تب نمائندہ نے کمشنر سے گفتگو کی تو موصوف نے دس منٹ بعد کال کرنے بات کہی لیکن تادم تحریر انکا کال نہیں آسکا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے