‎ضلع میں سیاحت کے مقام پر قائم فارم ہاؤس ،بنگلوں اور زمین مالکان کو مہاراشٹر پولس ایکٹ 1951 کی دفعہ 68 کے مطابق ہدایات جاری ‏


ناسک ضلع میں سیاحت کے مقام پر قائم فارم ہاؤس ،بنگلوں اور زمین مالکان کو مہاراشٹر پولس ایکٹ 1951 کی دفعہ 68 کے مطابق ہدایات جاری 


امن عامہ میں خلل پیدا کرنے، عوام کو پریشان کرنے ، انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے ، صحت کی عدم تحفظ اور مالی نقصانات ، بم دھماکوں ، فائرنگ ، فسادات ، لڑائی جھگڑوں کو روکنے کے لئے معلومات درج کی جائے :ضلع ایس پی 

 ناسک :یکم جنوری (محکمہ اطلاعات عامہ ) 
 ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایس پی) سچن پاٹل نے یکم جنوری 2021 سے ناسک پولس کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاحتی مقام پر نجی بنگلے مالکان اور ضلع کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لئے کیمپ لگانے کے لئے خیموں کو بنانے والے نجی بنگلوں کے مالکان اور زمین مالکان پر پابندیاں عائد کریں تاکہ سیاحوں کی معلومات کا ریکارڈ اپنے پاس رکھا جائے ۔اسطرح کا حکم ممبئی پولس ایکٹ 1951 کی دفعہ 68 کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ ضلع ایس پی سچن پاٹل نے پریس اعلامیہ میں کہا کہ سماجی تحفظ کے معاملے میں سیاحوں کو سیاحت کے مقامات پر رہنے کے لئے دستیاب نجی بنگلے نیز ایسے مقامات پر جہاں سیاحوں کے کیمپ لگائے جاتے ہیں وہاں  سیاحوں کی حیثیت سے انتہا پسند یا سماج دشمن عناصر کے حامل افراد قیام کرسکتے ہیں۔اس لئے ایسے لوگوں جو امن عامہ میں خلل پیدا کرنے، عوام کو پریشان کرنے ، انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے ، صحت کی عدم تحفظ اور مالی نقصانات ، بم دھماکوں ، فائرنگ ، فسادات ، لڑائی جھگڑوں میں شامل نظر آتے ہیں تو انہیں روکنا نہایت  ضروری ہے۔  لہذا نجی بنگلے اور سیاحت کے کیمپ کے منتظمین کے لئے اس حکم کی تعمیل لازمی ہوگی۔
 اسی مناسبت سے ، نجی بنگلے ، فارم ہاؤسز ، کیمپ مالکان ، بنگلہ یا کسی سیاح یا مہمان کو کسی جگہ  کرایہ پر لینے، دینے کے لئے انکا پورا ریکارڈ تیار کریں ۔ضلع ایس پی سچن پاٹل نے کہا کہ کالم کے مطابق انفارمیشن رجسٹر میں لکھیں اور اس رجسٹر میں  سیاحوں یا مہمانوں کی کل تعداد ، نام ، پتے ، شناختی کارڈ ،آدھار کارڈ، موبائل نمبر شامل ہوں۔  ، جس گاڑی سے سیاح یا مہمان آیا ، وہاں آنے کی تاریخ اور روانگی اور دستخطی کی تاریخ وغیرہ درج کرنا چاہئے۔
 نجی بنگلوں ، فارم ہاؤسز کے مالکان کو ضروری ہے کہ وہ  سیاحوں اور مہمانوں کا آدھار کارڈ اور شناختی کارڈ کا ریکارڈ رکھیں۔  نجی بنگلوں اور فارم ہاؤسز کے مالکان کے لئے لازم ہے کہ وہ ان ریکارڈوں کے ساتھ ساتھ بنگلوں اور فارم ہاؤسز کے احاطے میں نصب سی سی ٹی وی کی تعداد بھی فراہم کریں اور ان کی ریکارڈنگ جاری رکھیں ۔  ان بنگلوں اور فارم ہاؤسز میں اعلی معیار کے سی سی ٹی وی کیمرے لگانا لازمی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی ریکارڈنگ کو 30 دن تک ڈی وی آر یا این وی آر کے طور پر رکھا جائے۔

 ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولس سچن پاٹل نے ایک سرکاری حکم میں کہا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والا شخص یا تنظیم مہاراشٹر پولس ایکٹ 1951 کی دفعہ 140 کے تحت قانونی کارروائی کا مرتکب ہوگا اور پولس اسٹیشن کے افسران و اہلکار اس طرح کی کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے