غیر رجسٹرڈ پلمبر اور ریزرویشن کی زمین فروخت کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی (کمشنر)
میئر طاہرہ شیخ کی صدارت میں جنرل بورڈ میٹنگ کا انعقاد، کئی اہم تجاویز کو منظوری
مالیگاؤں، 23 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ماہانہ جنرل بورڈ میٹنگ کا انعقاد میونسپل میئر طاہرہ شیخ رشید کی صدارت میں آج شام چار بجے کیا گیا میٹنگ کے آغاز پر شہر سمیت ملک بھر کی نامور شخصیات کے انتقال پر تعزیت پیش کی گئی اسی طرح سرحد پر شھید ہونے والے فوجی اور دہلی میں چل رہے کسان آندولن میں انتقال کرجانے والے کسانوں کی اموات پر بھی تعزیت پیش کی گئی میٹنگ کے آغاز پر عنوان نمبر 114 کیمطابق ضلع کلکٹر کو روانہ کئے جانیوالے زمین کے معاملات پر اسلم انصاری نے میونسپل کمشنر سے سوال کیا کہ شہر میں بے شمار ریزرویشن کی زمینوں پر زمین مافیا پلاٹ فروخت کررہے ہیں اس پر دھیان کیوں نہیں دیا جاتا اس عنوان پر ڈاکٹر خالد پرویز اور مستقیم ڈگنٹی کے ساتھ ساتھ سکھا رام گھوڑکے نے بھی کارپوریشن کی لاپرواہی پر اپنی ناراضگی جتاتے ہوئے گرما گرم بحث کی تب شیخ رشید نے کہا کہ زمین کے چاروں عنوانات ملتوی کردیئے جائیں کلکٹر کی جانب روانہ کرنے سے پہلے زمین مالکان سے گفت و شنید کرتے ہوئے کارپوریشن معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرے اس میٹنگ میں گرما گرم بحث اس وقت ہوئی جب ایڈوکیٹ جیوتی دیپک بھونسلے اور نند کمار والمک ساونت نے مطالبہ کیا کہ کورونا کے دوران میونسپل کارپوریشن کے آن ڈیوٹی ملازمین کے انتقال کرجانے پر انکے لواحقین کو دس لاکھ روپے معاشی مدد دی جائے اس عنوان کو منظوری تو دی گئی لیکن کورونا کے دوران بنائے گئے کویڈ سینٹر پر کتنا فنڈ خرچ ہوا اور اس کویڈ سینٹر کے سازوسامان کہاں ہیں اس کی تفصیل دی جائے اس پر مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ برسراقتدار یا کارپوریشن انتظامیہ دونوں میں سے کس کی نیت خراب ہے یہ واضح کیا جائے حج ٹریننگ سینٹر پر کویڈ سینٹر بنا کر خرد برد کی بو نظر آتی ہے مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ واڈیا علی اکبر کو کیوں کویڈ سینٹر نہیں بنایا گیا اس پر اسلم انصاری نے کہا کہ کورونا کے دوران شہر میں ہنگامی حالات پیدا ہوگئے تھے برسراقتدار کا فرض تھا کہ زیادہ سے زیادہ ہاسپٹل کی سہولیات فراہم کی جاسکے اس لئے عوامی مفاد میں حج ٹریننگ سینٹر جاری کیا گیا پھر بھی تمام معاملات کی انکوائری ہونی چاہیے اس میٹنگ میں کلپنا ونود کی یادداشت پر شہر میں غریب مزدوروں کو دو قسطوں میں نل کنکشن فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی جس پر میئر طاہرہ شیخ اور ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ یہ عنوان پہلے سے شہر بھر میں نافذ العلمل ہے وہیں ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ واٹر سپلائی محکمہ شہر بھر میں سروے کرے اور غیر قانونی نل کنکشن کو ریگولائز کرنے کی مہم چلائے جن لوگوں نے ریگولائز کرنے سے انکار کیا ان پر کارروائی کی جائے اس موقع پر اسلم انصاری اور سکھا رام گھوڑکے نے کہا کہ کوٹیشن کی مناسبت سے پہلی قسط لی جائے اور بقیہ قسط نل پٹی میں شامل کرتے ہوئے دی جائے اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہر میں غیر رجسٹرڈ پلمبر من مانی کرتے ہوئے کارپوریشن کی تعمیر شدہ روڈ کو کھود کر بلا اجازت نل کنکشن تقسیم کردیتے ہیں ان پر بھی کاروائی کی جائے جس پر کمشنر نے مذکورہ محکمہ کو کاروائی کا حکم دیا اس عنوان پر مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ تلواڑہ ڈیم سے پانی چوری کرنے والوں پر میونسپل کارپوریشن مقدمہ درج کرائے اس میٹنگ میں سورن جینتی نگر ادھیان یوجنا کے تحت عنوان نمبر 128 سے لیکر 135 تک مختلف اسکیموں کے ذریعے تعمیری کام کئے جانے کو منظوری دی گئی اس کے علاوہ کارپوریٹر اسلم انصاری کی تجویز پر مانگو سیٹھ سائزنگ سے لیکر سلامت آباد چوک کے راستے کا نام سابق میئر حاجی نجم الدین شیخ گلیشر کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ اس میٹنگ میں ضمنی ایجنڈا کے تحت 21-2020 کے منظور کردہ بجٹ میں ترمیم کرتے ہوئے شہر کے مختلف غیر ترقی یافتہ علاقوں میں تعمیری کام کرنے کی میئر کی سفارش کو منظوری دی گئی اس میٹنگ کے آغاز پر کارپوریٹر آمین انصاری نے میئر کے حوالے سے کمشنر سے مطالبہ کیا کہ 4 جنوری سے نویں تا بارہویں جماعت کی اسکولیں شروع ہورہی ہیں اسلئے اسکولوں میں درکار ضروری اقدامات اور صاف صفائی کا نظم کب جائے گا؟تب کمشنر نے کہا کہ 22 نومبر کو ضلع رابطہ وزیر چھگن بھجبل کی سربراہی میں منعقدہ میٹنگ میں طئے پایا تھا کہ میونسپل کارپوریشن ناسک اور مالیگاؤں کو چھوڑ کر ضلع کی اسکولوں کو جاری کیا جائے گا ۔اس لئے مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں رابطہ وزیر چھگن بھجبل اور ضلع کلکٹر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسکول جاری کرنے کے متعلق فیصلہ لیا جائے گا اور صاف صفائی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com