مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو اسکاچ ایوارڈ تفویض،میئر طاہرہ شیخ اور کمشنر ترمبک دیپک کاسار نے ایوارڈ مالیگاؤں کے نام کیا
مالیگاؤں : 23 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اسکاچ ایوارڈ کے لئے سلیکٹ ہوگئی ہے اسطرح کی اطلاع میئر طاہرہ شیخ کی ایما پر نائب میئر نلیش آہیر نے مالیگاؤں کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ میں دی اور کہا کہ کورونا وبا کے دوران مالیگاؤں کارپوریشن کے ملازمین و آفیسران کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں کی کامیاب جدوجہد شامل حال رہی ہے ۔موصوف نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور این جی اوز کے ساتھ ساتھ شہر کے ڈاکٹر، نرس اور طبی عملہ کی جدوجہد سے مالیگاؤں شہر کورونا سے پاک ہوسکا ہے ۔مالیگاؤں کارپوریشن کی کورونا لڑائی کو سراہتے ہوئے دہلی کے اسکاچ گروپ نے مالیگاؤں کارپوریشن کو یہ ایوارڈ تفویض کیا ہے ۔اسکاچ گروپ کے چیئرمین سمیر کوچھار نے 22 دسمبر کو مالیگاؤں کارپوریشن کے نام گولڈ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے مبارکباد بھی پیش کی ہے ۔اس موقع پر میئر طاہرہ شیخ اور نائب نلیش آہیر ،میونسپل کمشنر نے کارپوریشن ملزمین و آفیسران کے ساتھ ساتھ یہ ایوارڈ ڈاکٹرس، نرس، طبی عملہ اور شہریان کے نام منسوب کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com