مالیگاؤں اور ناسک کارپوریشن کی حدود میں نویں تا بارہویں جماعت شروع کرنے کا فیصلہ ہنوز معلق، رابطہ وزیر چھگن بھجبل اور ضلع کلکٹر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسکولوں کو جاری کرنے کا فیصلہ لیا جائے گا :کمشنر ترمبک دیپک کاسار
مالیگاؤں :23 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) چار جنوری سے شروع ہوریے اسکولوں میں میونسپل انتظامیہ صاف صفائی کے لیے کس حد تک تیار ہیں اور اب تک کیا کارروائی ہوئی ہے؟ اسکی تفصیل دی جائے اسطرح کا مطالبہ کارپوریٹر آمین فاروق نے کارپوریشن جنرل بورڈ میٹنگ میں پیش کیا جس پر میئر کی ہدایت پر میونسپل کمشنر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ناسک ضلع رابطہ وزیر چھگن بھجبل کی سربراہی میں 22 نومبر کو ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی اور اس میں طئے پایا تھا کہ ناسک ضلع کے تمام دیہاتوں میں اسکول چار جنوری سے شروع کی جائے گی اور مالیگاؤں کارپوریشن و ناسک کارپوریشن کی حدود میں اسکول چار جنوری سے جاری نہیں کی جائے گی اسکے لئے الگ سے فیصلہ لیا جائے گا ۔کمشنر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی سمیت دیگر کارپوریشن کی اسکولوں پر جو فیصلہ ہوگا اور مالیگاؤں کارپوریشن کے لئے کیا فیصلہ لیا جاتا ہے اسکی تفصیلات پیش کردی جائے گی اور اسکولوں کی صاف صفائی بھی کی جائے گی ۔فی الحال چار جنوری سے ناسک اور مالیگاؤں کارپوریشن حدود کی اسکولوں کو جاری نہ کئے جانے کا فیصلہ برقرار ہے ۔اس پر ناسک ضلع کلکٹر اور رابطہ وزیر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسکولوں کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com