مالیگاؤں پوسٹ آفس میں پالیسی ایجنٹ کی خالی آسامیوں کو پُر کرنے راست انٹرویو، اہل امیدوار عریضہ کریں ‏


مالیگاؤں پوسٹ آفس  میں پالیسی ایجنٹ کی خالی آسامیوں کو پُر کرنے راست انٹرویو، اہل امیدوار عریضہ کریں 

 مالیگاؤں:  29 (پریس نوٹ اطلاعات عامہ) مالیگاؤں پوسٹل ڈیپارٹمنٹ نے پوسٹل لائف انشورنس کے ساتھ ساتھ رورل پوسٹل لائف انشورنس اسکیم کے لئے براہ راست ایجنٹ کی تقرری کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ بے روزگار نوجوان ، ریٹائرڈ فوجی اور وہ افراد جنہوں نے ماضی میں انشورنس ایجنٹ کی حیثیت سے کام کیا ہے ۔اسی کے ساتھ آنگن واڑی عملہ ، خواتین بورڈ ممبران ، ریٹائرڈ اساتذہ ، سیلف ہیلپ گروپ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل شرائط کو پورا کرنے والے افراد کو براہ راست انٹرویو کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا۔


        تعلیمی قابلیت اور درخواست کا طریقہ 
 درخواست دہندگان کو دسویں جماعت یا مساوی امتحان پاس ہونا چاہئے (سنٹرل یا ریاستی حکومت سے تسلیم شدہ) ، عمر کی حد 18 سے 50 سال کے درمیان ہونی چاہئے ، کمپیوٹر کا علم اور مقامی جغرافیائی علم ہونا چاہئے ، کسی دوسری کمپنی کا لائف انشورنس کاروبار نہیں ہونا چاہئے۔ان سب کے علاوہ 5000 روپے سیکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر دینا لازمی ہوگا۔  امیدوار کو اضافی تربیت دی جائے گی اور اس کے بعد لائسنس حاصل کرنے کے لئے امیدوار کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔

 خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعہ معزز پوسٹل سپرنٹنڈنٹ ، مالیگاؤں ، ضلع ناسک 423203 نام اپنی درخواستیں جلد از روانہ کریں تاکہ 15 جنوری 2021 تک پوسٹ محمکہ کو موصول ہوجائیں۔  درخواست کے ساتھ چار تصاویر ، دسویں پاس کے سرٹیفکیٹ، رزلٹ ، پین کارڈ دستاویزات کی زیراکس کاپیاں بھی موجود ہوں۔  درخواست فارم پوسٹ سپرنٹنڈنٹ آفس ، مالیگاؤں میں دستیاب ہے خواہش مند امیدوار جلد از جلد اپنا عریضہ کریں اسطرح کی پریس نوٹ محکمہ اطلاعات و نشریات مالیگاؤں کی جانب سے موصول ہوئی ہیں ۔مزید معلومات کے لئے ڈیولپمینٹ آفیسر سے 9422789425 نمبر پر ربط کریں۔  ایسی اپیل پوسٹل سپرنٹنڈنٹ ، مالیگاؤں ڈویژن نے ایک سرکاری پریس ریلیز میں کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے