گرنا ڈیم مردہ مچھلیوں کے معاملہ میں مقدمہ درج ،حاجی محمد یوسف نیشنل کو میونسپل کمشنر کا مکتوب
مالیگاؤں 29 دسمبر (پریس ریلیز) گزشتہ مہینے میں گرنا ڈیم میں مچھلیوں کو مارنے کے لئے جو زہریلامادہ زیادہ مقدار میں ڈالا گیاتھا اس سے شہریان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔ اس معاملے کو لیکر مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس نائب صدر مائناریٹی حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی نے مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو اور ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اجیت دادا پوار، وزیر داخلہ انیل دیشمکھ و ریاستی منسٹر جینت پاٹل سے مطالبہ کیا تھا کہ انسانی زندگیوں سے کھلواڑ کرنیوالوں پر فوراً قانونی کاروائی کیاجائے۔
اس ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن نے کہا کہ گرنا ڈیم کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری پاٹ بندھارے محکمہ جلگاؤں کو ہے اور اس لئے مالیگاؤں کارپوریشن نے ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن ڈپارٹمنٹ جلگاؤں کو 9 نومبر کو ایک مکتوب روانہ کیا تھا کہ اس معاملہ کی مکمل انکوائری کی جائے اور خاطی افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے 26 اکتوبر کو گرنا ڈیم مردہ مچھلیوں کے پائے جانے کے معاملہ میں گناہ درج کرنے کی وضاحت پیش کی ہے ۔ایسا ایک خط حاجی محمد یوسف نیشنل کو مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر نے دیا ہے۔اسطرح کی پریس نوٹ مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس سکریٹری راجو شیخ نے دی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com