برطانیہ کے "اسٹرین" کورونا وائرس کو لیکر بھارت میں مرکزی وزارت داخلہ کی گائیڈ لائن جاری ‏

برطانیہ کے "اسٹرین" کورونا وائرس کو لیکر بھارت میں مرکزی وزارت داخلہ کی گائیڈ لائن جاری 


نئی دہلی:28 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ/ایجنسی) برطانیہ میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت نے بھی گائیڈ لائن جاری کردی ہے ۔وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی نگرانی کو لے کر جاری کی گئی نئی گائیڈ لائن کو 31 جنوری 2021 تک کیلئے بڑھا دیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی گائیڈ لائن کے مطابق کنٹینٹمنٹ زون کی محتاط طریقہ سے حد بندی جاری رہے گی ۔ اس کے ساتھ ہی ان زون کے اندر مقررہ روک تھام کے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جانا ضروری ہوگا ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حالانکہ ایکٹیو اور نئے کورونا معاملات میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے ، لیکن عالمی سطح پر معاملات میں اضافہ اور برطانیہ میں پائے گئے وائرس کے نئے اسٹرین کو دھیان میں رکھتے ہوئے نگرانی ، روک تھام اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرگرمی کیلئے اس کیلئے جاری ایس او پیز میں دی گئی ہدایات پر عمل ضروری ہے ۔
بتادیں کہ ملک میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 98 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے، فعال کیسز میں مستقل کمی کے باعث اس کی شرح کم ہوکر تین فیصد سے نیچے آگئی ہے ۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20021 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کوروناوائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ سات ہزار ہو چکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 21131 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 97.82 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح 95.83 فیصد ہے ۔

فعال کیسز کی تعداد 1389 سے گھٹ کر 2.77 لاکھ رہ گئی اور یہ شرح 2.72 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں ملک میں 279 کورونا مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،47،901 ہوگئی ہے اور اس کی شرح اب بھی 1.45 فیصد پر برقرار ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے