شہر میں تیرہ روڈ کا پانچ کروڑ روپے تخمینہ سے ہاٹ مکس آور سیمنٹ روڈ کے تعمیری کاموں کا آغاز ، ایم ایل اے فنڈ سے تعمیری کام جاری، عوام نے استقبال کیا


شہر میں 13 روڈ کا پانچ کروڑ روپے تخمینہ سے ہاٹ مکس آور سیمنٹ روڈ کے تعمیری کاموں کا آغاز ، ایم ایل اے فنڈ سے تعمیری کام جاری، عوام نے استقبال کیا




مالیگاؤں :2 دسمبر (پریس ریلیز/بیباک نیوز اپڈیٹ ) یقیناً آپ یہ خبر پڑھ کر سمجھ رہے ہونگے کہ شہر کے ایم ایل اے نے بلا آخر تعمیری کام کا آغاز کردیا ہے لیکن آپکو مکمل خبر پڑھنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ یہ اہم ایل اے فنڈ کسے کا ہے؟ شہر میں 13 روڈ کا پانچ کروڑ روپے کے ایم ایل اے فنڈ سے تعمیری کاموں کا آغاز جاری ہے اور آج بھی اس سلسلے میں افتتاحی تقریب عمل میں آئی، پریس نوٹ میں درج تفصیلات  کے مطابق مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید  نے ایم ایل اے رہتے ہوئے حکومت سے 13 روڈ کے لئے  پانچ کروڑ کا فنڈ حاصل کیا تھا جو شہر کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کے لئے مختص کئے گئے تھے ۔ان میں کئی سڑکیں تعمیر ہوچکی ہیں۔
ان تعمیر ہوئی سڑکوں میں بلیو برڈ سائزنگ تا قریش جماعت خانہ(بلیو برڈ روڈ)، عبداللّہ نگر تا سیمنٹ ہاؤس تک کا روڈ، ملّت مدرسہ تا بسم اللّہ باغ، غلام محمود بنات والا چوک سے ممتاز چوک، رضا چوک سے حسن پورہ کارنر کی روڈ کے علاوہ گذشتہ دنوں آگرہ روڈ اپنا سوپر مارکیٹ تا بیڑی والے کے مکان تک روڈ کی تعمیر بھی ہوئی اسی کے ساتھ آج بروز بدھ دوپہر 12 بجے ہزار کھولی شیخ عثمان ہائی اسکول کے سامنے کی گلی جہاں کی روڈ کافی خستہ حالی کا شکار تھی ۔اس روڈ کی تعمیر کا آغاز آج سابق میئر و مالیگاؤں شہر کانگریس صدر شیخ رشید  کے دست مبارک سے کیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب میں سابق میئر شیخ رشید و سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید صاحب کو گلہائے عقیدت پیش کیا گیا اور وارڈ کی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا اس تقریب میں کارپوریٹر فقیر محمد، معاون کارپوریٹر پپو اناؤنسر، راجو انجینئر، ایم ایم خان، قیوم بھائی کے علاوہ وارڈ کے سرکردہ افراد شامل تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے