مالیگاؤں شہر میں نویں تا بارہویں جماعت 4 جنوری سے شروع ہونگی ، مالیگاؤں کارپوریشن کا فیصلہ
سینٹائزر، صاف صفائی کے ساتھ کووڈ 19 کی ہدایات پر عمل کرنا اسکولوں کی ذمہ داری :اے او
مالیگاؤں :31 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں آنے والی تمام ہائی اسکولوں اور جونیئر کالج میں نویں تا بارہویں جماعت شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔اسطرح کی پریس نوٹ مالیگاؤں کارپوریشن اسکول بورڈ کے اے او ایف ڈبلیو چوہان نے جاری کیا ہے ۔پریس نوٹ کے مطابق مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر نے اے او حکم دیا ہے کہ کارپوریشن حدود میں نویں سے بارہویں جماعت شروع کی جائے اور اس کے لئے کووڈ 19 کی تمام ہدایات پر عمل کیا جائے ۔مالیگاؤں کارپوریشن کی حدود میں اسکول جاری کرنے کے متعلق رابطہ وزیر چھگن بھجبل اور ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے و ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسکولوں کو 4 جنوری 2021 سے جاری کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔اس ضمن میں کارپوریشن نے شہر مالیگاؤں کی اسکولوں میں نویں تا بارہویں جماعت 4 جنوری 2021 سے شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے اپریل تک 60 فیصد نصاب مکمل کرنا ضروری ہوتا ۔تمام نصاب آن لائن طریقے مکمل نہیں کیا جاسکتا اس لئے دسویں اور بارہویں جماعت کے نصاب کو اسکولوں میں حاضر ہوکر پورا کیا جانا چاہئے اور اسکولوں کو جاری کرنے کے لئے والدین کا اجازت نامہ مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو موصول ہوا ہے ۔اس سلسلے میں کمشنر نے معلومات دیتے ہوئے اسکول بورڈ اے او کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسکولوں کو جاری کرنے سے پہلے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر کا استعمال کریں ۔اس ضمن میں نمائندہ بیباک نے پریس نوٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسکول بورڈ اے او چوہان سے سوال کیا کہ کیا اسکولوں کو سینٹائز کیا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری اسکولوں کی ہے۔اے او نے کہا کہ اسکولوں میں صاف صفائی اور سینٹائزر کا انتظام اور درکار ضروری ہدایات پر اسکولوں کو عمل کرنا ہے ۔اسکول کا وقت کیا رہیگا اس سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بھی اسکولوں کو اپنی ذمہ داری پر متعین کرنا ہوگا ۔اے او چوہان نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر کو اپنی اسکول میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد کے مد نظر اسکول کا وقت طئے کرنا ہوگا کہ وہ روز آنہ بچوں کو اسکول بلاتے ہیں یا ایک دن ناغہ سے ۔اسکا فیصلہ بھی ہیڈ ماسٹر کو کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ کلاسوں میں بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا ۔ایک کلاس میں دس بچوں کو بیٹھانا ہے یا 50 بچوں کو اسکا فیصلہ بھی ہیڈ ماسٹر کو کرنا ہوگا لیکن انہیں دھیان میں رکھنا ہوگا کہ مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی کووڈ 19 کی تمام ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، اساتذہ اور طلبہ کو ماسک اور سینٹائزر کا استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھنا ضروری ہوگا ۔اے او نے کہا کہ غیر ضروری بھیڑ بھاڑ سے اسکولوں کو پرہیز کرنا چاہیے تاکہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر روک لگائی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو جاری کرنے کا مقصد یہ ہے کہ طلباء کا تعلیمی نقصان نہ ہو اور عوام میں پھیلا ڈر و خوف ختم کیا جاسکے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں میں اشتہار دیکر اپنے کاروبار کو فروغ دیں ۔مزید معلومات کے لئے 919096625247 پر رابطہ کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com