مالیگاؤں کورونا وائرس کے خاتمہ کی جانب گامزن، پھر بھی عوام کو ہر ممکن احتیاط کرنا ضروری :ہیلتھ آفیسر ‏


مالیگاؤں کورونا وائرس کے خاتمہ کی جانب گامزن، پھر بھی عوام کو ہر ممکن احتیاط کرنا ضروری :ہیلتھ آفیسر 

مالیگاؤں : 4 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر سے کورونا کے اثرات تقریباً ختم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مریضوں کی تعداد میں سابقہ سے بہتر ریکارڈ سامنے آیا ہے مریضوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے ۔پھر بھی عوام کو لاپرواہی نہ کرتے ہوئے احتیاط کرنا ضروری ہے ۔اسطرح کا اظہار آج مالیگاؤں کارپوریشن کی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے نے کیا ۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہر کے سرکاری کووڈ سینٹر ایم سی جی کالج اور سہارا ہاسپٹل میں 26 مریضوں کا علاج جاری ہے ۔اسی طرح دیگر پرائیویٹ ہاسپٹل میں بھی تقریباً  اتنے ہی مریضوں کا علاج جاری ہے ۔جس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ شہر کورونا وائرس کے خاتمہ کی جانب گامزن ہے ۔سپنا ٹھاکرے نے کہا کہ یہ ہمارے لئے  اطمینان بخش خبر ہے کہ شہر سے کورونا وائرس کا حاتمہ ہورہا ہے ۔مہاراشٹر کے وزارت صحت نے کورونا کی دوسری لہر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب مہاراشٹر میں دوسری لہر اس صورت میں مشکل اور ناممکن ہیں جب عوام اپنے چہرے پر ماسک لگائیں گے، سوشل ڈسٹنسنگ کی شرائط پر عمل کریں گے، سینٹائزر کا استعمال کریں گے تب ہم کورونا سے مکمل طور پر پاک ہوجائیں گے ۔سپنا ٹھاکرے نے کہا کہ کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لئے شہریان کو ماسک، سینٹائزر اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھنا چاہئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے