مکان کا دروازہ توڑ کر 74 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور دس ہزار کی نقدی پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

مکان کا دروازہ توڑ کر 74 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور دس ہزار کی نقدی پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف



مالیگاؤں : 4 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پوارواڑی پولس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق اختر احمد سہراب چودھری(42)، پیشہ سے ٹیلرنگ کرنے والے شخص ساکن پلاٹ نمبر 184 گٹ نمبر 63/1 نزد سنی مدرسہ درے گاؤں نے پوارواڑی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ 26 اکتوبر 2020 کی صبح ساڑھے چار بجے سے 1 نومبر کی رات بارہ بجے کے درمیان کسی نامعلوم چور نے مکان کا دروازہ توڑ کر چوری کی واردات انجام دی ۔تفصیلات کے مطابق کئی دنوں سے بند پڑے مکان کے دروازے کا تالا توڑ کر گھر میں رکھے کپاٹ سے 10 ہزار روپے کی نقد رقم اور 74 ہزار 1 سو روپے مالیت کے سونے کا پینڈل ، موتی ، کان کی بالی ، انگوٹھی سمیت 84 ہزار 100 رویے مالیت کے سامان چوری ہوگئے ہیں ۔ اس معاملے میں پوارواڑی پولس نے اختر احمد کی فریاد پر نامعلوم چور کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 118/020 قلم 380 , 454 , 457 کے تحت چوری کا مقدمہ درج کیا ہے دیگر تحقیقات اے پی آئے شکیل شیخ کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے