دیسی پستول ،تین کارتوس سمیت نوجوان گرفتار،91 ہزار مالیت کے سامان ضبط پوار واڑی پولس کی کارروائی
ایک ماہ میں پانچ پستول سمیت چار افراد گرفتار، غنڈہ عناصر کے خلاف پولس کی خصوصی تلاشی مہم جاری
مالیگاؤں 7 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر میں مسلسل دیسی پستول سمیت نوجوان گرفتار ہوریے ہیں ایک ماہ میں یہ چوتھا کیس سامنے آیا ہےان چار معاملات میں پانچ پستول سمیت چار نوجوان گرفتار ہوئے ہیں اور یہ تمام معاملات پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود میں ہی پیش آئے ہیں ۔اس سلسلے میں پولس ڈپارٹمنٹ نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے تفصیلات دی ہے ۔جس کے مطابق ضلع ایس پی سچن پاٹل ۔ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی ،ڈی وائے ایس پی منگیش چوہان کی ہدایت پر متعلقہ پولس اسٹیشن کے سابقہ ریکارڈ میں ملزم بنائے گئے افراد کی تلاشی مہم جاری ہے ۔اس ضمن میں پوار واڑی پولس انسپکٹر گلاب راؤ پاٹل، سچن دھرنکر ،امباداس ڈامسے ،سچن بھامرے ،راجیش اباڑے ،راکیش جادھو ،کی سربراہی میں پیٹرولنگ کررہے پوار واڑی پولس عملہ کو رات ڈھائی بجے فارمیسی نگر، اختر آباد میں ایک مشکوک نوجوان نظر آیا جو پولس کیا گاڑی دیکھ کر راہ فرار کرنے کی کوشش کررہا تھا کو پولس نے اسے دبوچ لیا اور جب اس نوجوان کی تلاشی لی گئی تو اسکے قبضہ سے 30 ہزار مالیت کی دیسی پستول، 1 ہزار پانچ سو روپے مالیت کے تین کارتوس ضبط کیا ۔ساتھ ہی 60 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل بھی پولس نے ضبط کی ہے ۔اس نوجوان کی شناخت شاہد اختر شکیل احمد عرف اختر کالیا 35 سال ساکن نگر کے پیچھے بتائی گئی ۔ پوار واڑی پولس نے پریس ریلیز میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ کُل 91 ہزار 500 روپے مالیت کے سامان اس ملزم سے ضبط کئے گئے ۔آج اس نوجوان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے 12 نومبر تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا ہے ۔تفتیش اسٹنٹ پولس انسپکٹر پی آر کاڑے کررہے ہیں ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پوار واڑی فائرنگ معاملہ میں مدثر نامی نوجوان کو گرفتار کر دیسی پستول ضبط کی گئی تھی ۔ وہیں ابراہیم عبدالغنی عرف دُری کو پستول سمیت گرفتار کیا پھر پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود کلو اسٹیڈیم کے پاس سے حفیظ الرحمن کو دو پستول سمیت گرفتار کیا گیا تھا اور آج شاہد اختر نامی شخص سے ایک دیسی پستول تین کارتوس ضبط کیا گیا جوکہ شہریان اور پولس کے لئے لمحہ فکریہ بنا ہوا ہے ۔اس ضمن میں شہر پولس نے غنڈہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم شروع کررکھی ہے اور کچھ حد تک پولس کو کامیابی بھی حاصل ہو رہی ہے ۔دوسری جانب اب بھی غنڈہ عناصر کے حوصلے پست نہیں ہوۂے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com