مہاراشٹر میں 8 نومبر سے 14 نومبر ہفتئہ یوم اطفال "نہرو بال دیوس ہیس ٹیگ" منانے کا سرکلر جاری، وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی طلباء اور اساتذہ سے اپیل
پہلی تا 12 جماعت کے طلباء چاچا نہرو کا کردار ادا کریں،بچوں کا ادب، ای سمیلن، تقریر، پوسٹرز ، مضمون نویسی ، ڈرامہ، نظم پیش کر ٹویٹر، فیس بک، انسٹا گرام پر اپ لوڈ کریں
(وزیر تعلیم ڈاکٹر ورشا گائیکواڑ)
ممبئی : 7 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)یوم اطفال کے موقع پر بچوں کے لئے ریاست بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتے ہوئے اس ہفتہ کو یوم اطفال ہفتہ منایا جائے گا۔ ریاست کے تمام اسکولوں میں پہلی جماعت سے بارہویں جماعت کے تمام طلبا کے لئے سرکار نے گائیڈ لائن جاری کی ہے ۔اسطرح کا اعلان وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کیا اور کہا کہ یہ ہفتہ 8 سے 14 نومبر تک منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی سالگرہ کے موقع پر یوم اطفال 14 نومبر کو ملک بھر میں منایا جاتا ہے ۔ریاست کے تمام اسکولوں میں پہلی جماعت سے بارہویں جماعت کے تمام طلبا کے لئے روزانہ ایک ایک پروگرام کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔اس میں بچوں کے ذہنی و فکری خیالات کو فروغ دینا ہے ۔ حکومت کی جانب سے 8 سے 14 نومبر تک ہفتہ یوم اطفال منانے کے لئے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔
ان تمام سرگرمیوں میں ریاست کے زیادہ سے زیادہ طلباء شرکت کریں ایسی اپیل ورشا گائیکواڑ نے کی ہے۔ ان سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز کو اپنے والدین اور اساتذہ کے فیس بک اکاؤنٹ سے اور انسٹاگرام ، ٹویٹر جیسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا چاہئے۔موصوفہ نے کہا کہ ہیس # ٹیگ # بالدیوس 2020 استعمال کریں۔ آپ www.maa.ac.in ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ ہفتئہ یوم اطفال کے سلسلے میں طلباء کے مقابلے مقامی سطح ، ضلعی سطح اور ریاستی سطح پر منعقد کرتے ہوئے نقد انعامات اور انکے حوصلہ افزائی کریں ۔ اس میں یہ بھی سہولت موجود ہے کہ شریک ہونے والے ہر طلباء کو سرٹیفکیٹ کو دیا جائے ۔وزیر تعلیم نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ طلبا کو ان سرگرمیوں میں اپنی فعال شرکت درج کرانا چاہئے ۔
ہفتئہ یوم اطفال پر طلباء اور اساتذہ کو ان سرگرمیوں کو مکمل کرنا ہوگا
یوم اطفال کے موقع پر ریاست کے تمام اسکولوں میں پہلی جماعت سے بارہویں جماعت کے طلباء اس میں حصہ لینگے ۔اس ضمن میں ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے ۔جس کے مطابق 08 نومبر 2020 پہلی اور دوسری جماعت کے طلباء کی تقاریر بعنوان پر 'میں نہرو بولتا ہوں ' پر 3 منٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کریں ۔اسی طرح 9 نومبر 2020 ، کلاس تیسری سے 5 جماعت کے طلباء پنڈت نہرو کو خط لکھیں۔ (لفظ کی حد 300) A4 سائز کے کاغذ پر خط لکھیں اور اپ لوڈ کریں۔10 نومبر 2020 ستمبر 6 جماعت سے 8 جماعت چاچا نہرو کی سوانح عمری شاعری پر تحریری نظم پڑھنا اور اس کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا ہے ۔11 نومبر ، 2020 ، کلاس 6 جماعت سے 8 تک ، ڈرامہ / مونو ڈرامہ کرتے ہوئے نہرو جی کی زندگی پر مبنی 3 منٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کریں ۔ 12 نومبر 2020 ، نویں سے دسویں کلاس کے طلباء پوسٹر تیار کریں - آزادی کی جدوجہد میں پنڈت نہرو جی کی زندگی پر مبنی ڈرائنگ اور پوسٹرز اپ لوڈ کریں ۔کلاس 11 ویں سے بارہویں کے طلباء مضمون نویسی ۔ 1) "آزادی کی جدوجہد میں نہرو کا حصہ" 2) "پنڈت۔ نہرو۔ صنعتی ترقی کی بنیاد" 3) "پنڈت نہرو سائنس اور ٹکنالوجی" (لفظ حد 900 سے 1000)لکھیں اور آپ کوڈ کریں ۔13 نومبر 2020 کلاس 11 سے 12 مضمون نویسی 1) "پنڈت نہرو۔ آزادی کے بعد ملک کی تشکیل میں تعاون" ، 2) "پنڈت نہرو -بھارت کی تلاش سوانح عمری" (لفظ حد 700 سے 800) پنڈت نہرو کی زندگی پر مبنی ایک دستاویزی فلم بنا کر 5 منٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کریں ۔ 14 نومبر 2020 پہلی تا بارہویں جماعت کے طلباء "بچوں کاادب" پر ای سملین۔ کہانیاں ، نظمیں ، پنڈت نہرو سے متعلق واقعات پیش کریں، وقت 3 منٹ۔اور اسے اپ لوڈ کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com