آج یکم دسمبر سے 24 گھنٹے رقم منتقل کرنے کی بینک کھاتے داروں کو سہولت ، آر بی آئی کا اہم فیصلہ
نئی دہلی :30نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) بینک کے کھاتے داروں کے لئے ایک خوشخبری ریزرو بینک آف انڈیا نے سنائی ہے۔آر بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ نقد رقم کی منتقلی سے متعلق ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ (آر ٹی جی ایس) خدمات اب سے کسمٹرس کو دن میں 24 گھنٹے دستیاب ہوں گی۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے بتایا کہ 24 × 7 آر ٹی جی ایس خدمات یکم دسمبر سے شروع ہوجائیں گی۔ آر بی آئی کے فیصلے سے بڑی تعداد میں کسمٹرس کو نقد رقم کی منتقلی کے سلسلے میں آسانی ہوگی۔خیال رہے کہ آر ٹی جی ایس کی خدمات صرف بینک ورکنگ ڈے میں صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک دستیاب رہی ہیں۔ شام کے چھ بجے کے بعد صبح سات بجے تک دوبارہ ان خدمات کو حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔ لیکن اب یہ ممکن بنایا جارہا ہے ۔ کسٹمرس کی مشکلات کو ختم کرنے آر بی آئی نے سال کے 365 دن 24 گھنٹے خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے لین دین کے معاملات میں مشکلات کا خاتمہ بھی ہوگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com